اپنی باڈی کو بہتر اور جلدی کیسے بنایا جائےباڈی بلڈنگ کے نہائیت آسان طریقے

باڈی بلڈنگ کی خوراک

جلدی باڈی بنانے کے لیئے آپ کو عموماکافی زیادہ ورزش کی ضرورت ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہمارے جسم کو بہت ہی محتاط خوراک جس کو خاص طور پر باڈی بلڈنگ کی خوراک کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ باڈی جلدی بنے اور مناسب جگہ سے بنے اسلئے اپنی ڈائیٹ کا دھیان رکھنا ضروری ہے.

کچھ لوگ باڈی سے فیٹ کم کرنے كے لیے اپنی ڈائٹ سے فیٹ والی چیزیں بلکل ہٹا دیتے ہیں مگر جسم میں کچھ فیٹ ضروری ہوتی ہے ، نہیں تو فیٹ کی بالکل کمی سے دل کی بیماری بھی ہو سکتی ہےجس سے بچنے کے لیئے اور اپنی صحت کو مزید بہتر کرنے کے لیئے مچھلی اور اولیو آئل استعمال کرتے رہیں.

صبح کا ناشتہ اپنی روزانہ کی ایک مستقل عادت بنا لیں اور کسی صورت اس کو نہ چھوڑیں دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا ایسے کھائیں کہ پیٹ میں جگہ رہے، کبھی بھی پیٹ کو مکمل نہیں بڑھنا چاہیئے ورنہ آپ کا پیٹ مستقل بھی بڑھ سکتا ہے.
.
بہتر یہ ہہ کہ آ پ ایک وقت میں کھانا پیٹ کو بڑھ کے نا کھائیں بلکہ وقفے وقفے سے تھوڑا تھوڑا کھاتے رہیں اس سے ایک تو آپ میں‌توانائی رہے گی دوسرا آپ کا کولیسٹرول و بلڈ شوگر لیول بھی کنٹرول میں رہے گا..
اپنی روز مرہ کی خوراک میں فائبر اور پروٹین کی زیادہ سے زیادہ مقدار لیں جنک فوڈ جیسے کہ پاستا، برگر شوارما اور پیزا جیسی چیزوں سے پرہیز کریں یہ آپ کے لیئے بہت ہی زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں.
سبزیوں پر اپنی توجہ زیادہ رکھیں اور جہاں تک ممکن ہو انکو کھانے سے پہلے تھوڑی دیر نیم گرم پانی میں بھگو لیں تا کہ ان میں سے سٹارچ کی مقدار کم ہو جائے.
.

باڈی کا سٹیمنا بڑھانے كے لیے کچے انڈے دودھ میں ڈال کر پی لیں یا صرف اس کی سفیدی کو استعمال کریں ، پنیر ، دودھ ، دہی ،مچھلی ، مرغی اور گائے یا بکرے کے گوشت سے پرہیز کریں .
باڈی کا میٹابولزم بڑھانے كے لیے ڈائٹ میں سوپ اور گرین ٹی جیسی چیزیں لے .
زیادہ ایکسرسائز کرنے سے زیادہ پسینہ آتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں‌پانی کی کمی کا اندیشہ ہو سکتا ہے اس لیئے کوشش کریں کہ دن میں‌کم از کم پانچ سے چھہ لیٹر پانی ضرور پئییں .
اگر آپ باڈی بلڈر بننا چاھتے ہیں تو سگریٹ اور شراب کا استعمال بالکل نا کریں . تمباکو نوشی اور شراب کے استعمال سے آپ کا اسٹیمنا بالکل ختم ہو جائے گا اس لیئیے اس سے پرہیز رکھیں..

باڈی بلڈنگ کی خوراک یا باڈی بِلڈنگ سپلیمینٹس

ایکسرسائز کے دوران مسلز مسلسل ٹوٹتے اور جڑتے رہتے ہیں مسلز کی مضبوطی کو قائم رکھنے کے لیئے زیادہ مقدار میں پروٹین کی ضرورت پڑتی ہے جس کے لیئے مختلف سپلیمنٹس استعمال کیئے جاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کچھ سپلیمنٹس آپ کی باڈی کو عارضی طور پر دلکش بھی بنا دیتے ہیں مگر ان کے سائیڈ افیکٹس بہت خطرناک ہوتے ہیں اس لیئے اگر ہم مسلز کا سائز بڑھانے كے لیے سپلیمینٹس کی بجائے باڈی بلڈنگ پر زیادہ توجہ دیں تو ہم ایک بہترین صحت مند جسم کے ساتھ ابھر کر سامنے آ سکتے ہیں. .

اپنے ڈاکٹر کی ہدائیت کے بغیر کبھی بھی کسی بھی قسم کا انجکشن یا طاقت والے سپلیمنٹس نا استعمال کریں.

Domain & Hosting bundle deals!

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.