ایلو ویرا جیل کے فائدے چہرے کی خوبصورتی کے لئیے

ایلو ویرا جیل کے فائدے چہرے کی خوبصورتی کے لئیے :چہرے کا رنگ گورا کرنے کے لیئے اور پمپلز کیل مہاسےچہرے کی چھائیاں اپنے خوبصورت چہرے سے دور کرنے کے لیئے بے تحاشا مختلف اقسام کی کریمز استعمال ہوتے دیکھی ہیں ہم نے، مگر کیا آپ جانتے ہیں یہ آپ کے نازک خوبصورت چہرے کے لیئے کتنی نقصان دہ ہیں؟

یہاں پر ہم آپ کو یہی بتانا چاہ رہے ہیں کہ چہرے کے ان سبھی مسائل کا حل ہم گھریلوں نسخوں یا ٹوٹکو ں سے آسانی سے کر سکتے ہے جس میں ایلو ویرا جیل ریڑھ کی ہڈی کا کام کرتی ہے . چہرہ صاف کرنے کے ساتھ ساتھ یہ چہرے کو پالش بھی کرتی ہے، جس کی وجہ سے چہرہ تازہ اور چکمدار جوان رہتا ہے، چہرے کے کسی بھی مسئلے کے حل جیسے کے چہرے کی جھریاں، چہرے کی چھائیاں اور چہرے کے اُوپر بننےوالے دانوں کا بہترین علاج ہے اور انتہائی آسانی سے آپ اس کا استعمال بھی کر سکتے ہیں
آج ہم تفصیل سے آپ کو بتائیں گیں کہ ایلوویرا جیل کے استعمال کا طریقہ کار اور فوائد کیا ہیں ، ایلو ویرا جیل کے فائدے چہرے کی خوبصورتی کے لئیے کتنے اور کیا ہیں تفصیل سے پڑھیں گیں .

آج کل ایلو ویرا کا پودا گھروں میں آسانی سے مل جاتا ہے . اس کے پتے لمبے اور ہرے رنگ کے ہوتے ہیں جیسے کے آپ نیچے موجود تصویر میں دیکھ سکتے ہیں .

ایلو ویرا جیل کے فائدے چہرے کی خوبصورتی کے لئیے
ایلوویرا کا پودا

ویسے تو اگر آپ کے پاس ایلوویرا کا پودا موجود ہے تو جب بھی آپ نے چہرے پر اس کو لگانا ہو اسی وقت ایلوویرا کے پودے کی چھوٹی سی شاخ کاٹ کر آپ ایلوویرا جیل نکال سکتے ہیں اور یہ سب سے بہترین طریقہ ہے مگر اگر کسی بھی وجہ سے آپ ایسا نہیں کر سکتے تو آپ جب بھی فرصت ملے ایلوویرا کی شاخوں کو تور کر جیل نکال کر کسی شیشے کی بوتل میں ڈال کر رکھ سکتے ہیں

جیل بنانے کے لیے ایلو ویراکے پتے کو بیچ سے کاٹ لے اب اس میں پانی کی طرح آپ کو ایک دارھ ملے گا جسے کسی کانچ کے برتن میں بھر کر رکھ لے . ذیل میں ہم نے اس کا طریقہ تصویروں‌کی مدد سے بیان کرنے کی کوشش کی ہے.

This slideshow requires JavaScript.

اب آپ کی ایلو ویرا جیل قابل استعمال حالت میں آپ کے پاس موجود ہے . چہرے کے علاوہ بالوں اور وزن کم کرنے کے لیئے بھی اس کو استعمال کیا جا سکتا ہےجو کہ ایک بہت ہی مفید اور آزمودہ نسخہ ہے، میں نے ذاتی طور پر اس نسخہ پر عمل کرتے ہوئے ایک مہینہ میں 5 کلو وزن کم کیا بنا کسی ڈائٹ اور ورزش کے مگر اس پوسٹ میں ہم آپ کو صرف ایلو ویرا جیل سے چہرے کو کیسے خوبصورت رکھا جا سکتا ہے وہ بتائیں گیں ویسے مزے کی بات ہے کہ اگر آپ صبح خالی پیٹ ایلو ویرا کا جوس پیتے ہیں تو ایلوویرا کا جوس پینا بھی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے، ہم کوشش کریں گیں کہ آپ کو جلد ہی اس کی افادیت اور طریقہ استعمال بتا سکیں.

اگر ایلو ویرا کا پودا نہ ملے تو آپ پنساری سے بھی ایلو ویرا جیل لے سکتے ہے .

1 . چہرے پر چمک لانے کا یہ ایک بہترین قدرتی طریقہ ہے، آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ 15 یا 16 سال کی عمر کے لڑکے اور لڑکیوں کے چہرے بنا کسی میک اپ کے بہت ہی چمکدار نظر آتے ہیں اور وہ چمک قدرتی ہوتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے چہرے کی جلد میں‌موجود سیلز ابھی جوان اور طاقت ور ہوتے ہیں جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ ڈیڈ سیلز میں تبدیل ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے چہرہ بے رونق اور ڈھل ڈھل نظر آنا شروع ہو جاتا ہے، اب کیونکہ ایلو ویرا چہرے کی جلد سے ڈیڈ سیلز اور گندگی کو ہٹا دیتا ہے جس کی وجہ سے نئے تازہ سیلز وجود میں آتے ہیں اور نتیجہ کے طور پر آپ کا چہرہ چمکدار نظر آتا ہے .

2 . ایلوویرا آپ کی سکن پر ایک موسچرائزر کا کام کرتی ہے جس کی وجہ سے چہرہ نم رہتا ہے اور قدرتی طور پر پالش بھی ہو جاتا ہے اگر آپ کو کوئی الرجی نہیں ہے کسی بھی قسم کی جلد سے متعلقہ تو آپ اس کو روزانہ کی بنیاد پر بھی استعمال کر سکتے ہیں.

3 . ایلو ویرا میں قدرتی طور پر ایسے اجزاء ہوتے ہیں جو کہ اینٹی ایجینگ کریم سے بہتر کام کرتے ہیں اس کی وجہ سے آپ کے چہرے سے جھریاں آسانی سے ختم ہو جاتی ہیں اور آپ ایک لمبے عرصے تک خوبصورت اور جوان نظر آتے ہیں.

4 .چہرے سے میک اپ ہٹانے کے لیے میک اپ ریموور کی جگہ ایلو ویرا جیل کا استعمال کرنا بہت ہی بہتر ہے کیونکہ یہ ایک قدرتی چیز ہے جس میں‌کسی قسم کے کیمیکلز کی کوئی ملاوٹ نہیں ہے اس سے آپ کے چہرے کی جلد کو کسی قسم کا کوئی بھی نقصان ہونے کا خدشہ نہیں ہے.

5 .پمپلز اور کیل مہاسوں کے خاتمے یا روک تھام کے لیئے ایلو ویرا جیل ایک بہترین دوا کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے، روزانہ رات کو اپنے چہرے پر لیپ کر لیں اور صبح نیم گرم پانی سے دھو لیں چند دنوں‌میں آپ کے چہرے سے پمپلز کا نام و نشان تک مٹ جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کے چہرے پر چمک بھی آجائے گی.

6 . موٹاپے اور پریگنینسی کی وجہ سے اکثر باڈی پر اسٹریچ مارکس پڑ جاتے ہے . ایلو ویرا کے استعمال سے آپ کافی حد تک اسٹریچ مارکس کو کم کر سکتے ہے . اس کے لیے ایلو ویرا جیل میں تھوڑا گلاب کا عرق ملا کر متاثرہ حصوں پر لگا ئیں .
7 . اگر آپ کے چہرے پر گاؤ پڑ چکے ہیں یا چوٹ کے نشان ہیں یا کسی قسم کے چھوٹے موٹے کٹ لگے ہیں کسی بھی وجہ سے تو ان کو ختم کرنے میں‌بھی یہ کافی کارساز ہے.
8 . اگر آپ سینیٹائزر کے طور پر اس کو اپنے ہاتھوں پر ملتے ہیں تو یہ آپ کے ہاتھوں کو نرم اور ملائم بنانے میں بہت ہی موثر کردار ادا کرے گی.
9 . آپ لوگوں‌نے اکثر دیکھا ہوگا کے بہت سارے لوگوں‌کے پاؤں کی ایڑیھیاں پھٹی ہوتی ہیں جو کہ آپ کی شخصیت پر ایک بڑا اثر چھوڑتی ہیں آپ ایلویرا جیل کا استعمال کریں اور چند دنوں میں ہی آپ کے پاؤں نرم ملائم اور خوبصورت لگنا شروع ہو جائیں گیں.

10- اگر آپ کے چہرے پر داگ دھبے پڑ چکے ہیں مختلف کریمز کو استعمال کرنے کی وجہ سے تو آپ سے بہت ہی مودبانہ گزارش ہے آپ ایلو ویرا جیل کا استعمال کریں اور ان کریمز کو چھوڑ دیں. چند دنوں میں داگ دھبے مٹ جائیں گیں اور چہرہ رونق دار ہو جائے گا.

ابھی ہم نے ایلویرا جیل کے فوائد اور کن کن جگہوں‌پر اس کو استعمال کر سکتے ہیں اسکے بارے میں آپ کو بتایا ہے، زیل میں ہم آپ کو کچھ مزید گھریلو ٹوٹکے بتا رہے ہیں جو کہ آپ مختلف قدرتی چیزوں‌کو ایلویرا جیل کے ساتھ ملا کر بہتر نتائج کے لیئے استعمال کر سکتے ہیں.

چہرے پر نکھار لانے کے لیئے 1 چمچ شہد ، چٹکی بھر ہلدی ، 1 چمچ دودھ اورعرقِ گلاب کی کچھ بوندیں ملا کر فیس ماسک بنا لیں اب اس میں تھوڑی ایلو ویرا جیل ملائیں . اب اسے 30 منٹ کے لیئے اپنے چہرے پر لگا لیں اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں آپ کا چہرہ نکھر آئے گا.

چہرے کی جھڑیاں ہٹانے کے لیئے لیموں‌کے چھلکے کو پیس کر ایلوویرا جیل کے ساتھ ملا کر چہرے پر لگائیں.

چہرے کے کیل مہاسے اور کالے تل کے نشان مٹانے کے لیئے ایلوویرا جیل کے ساتھ نیم کے پیڑ کی چھال کا رس ملا کر چہرے پر لگائیں.

اگر آپ کے چہرے پر کالے داغ بن چکے ہیں تو ایلو ویرا میں ٹماٹر ملا کر اس کا فیس ماسک بنا کر چہرے پر لگائیں آپ کے چہرے پر موجود کالے داغ اور جھڑیاں بھی صاف ہو جائیں‌گی.

اوئلی اسکن ٹھیک کرنےکے لیے بیسن میں ہلدی اور ایلو ویرا کا رس ملا کر گرم کر لے اور اسے اوئلی جلد پر مساج کریں .

دوستو ایلو ویرا جیل کے فائدے چہرے کی خوبصورتی کے لئیے میں‌بتائیے گئے کسی بھی طریقہ پر اگر آپ نے عمل کیا ہے تو نتائج ہمارے ساتھ ضرور شئیر کریں نیچے کمنٹس کر کے.

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.