ایلو ویرا کا جوس اور موٹاپے کا علاج

ایلو ویرا کا جوس اور موٹاپے کا علاج

ایلویرا کا جوس کیسے بنائیں اور اس کے فائدے کیا ہیں،

ایلو ویرا کا جوس گھر پر بنانا بہت ہی آسان اور نہائیت کار آمد بھی ہے، آپ نے ایلو ویرا کے پودے سے اس کی ایک شاخ اتار لینی ہے اور اس کے اُوپر موجود سبز پرت کو چھیل کر اتار دینا ہے آپ کے پاس ایک سفید جیل بچے گی اب اس سفید جیل کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر اس کو مکسر میں ڈال لیں اور اچھی طرح سے مکس کر لیں، بس اتنا خیال رکھیں کہ اس کو مکس کرنے سے پہلے مکسر کو اچھی طرح سے صاف کر کے خشک کرنا ہے آپ نے بس جب مکس ہو جائے تو کسی شیشے کے برتن میں سنبھال کر رکھ لیں جب بھی آپ نے پینا ہو 20 سے 25 ملی لیٹر کا پیمانہ ناپ کر پی لیں.
اگر آپ کے گھر میں ایلویرا کا پودا موجود نہیں ہے جو کہ اچھی بات نہیں ہے تو آپ پنساری سے بھی خرید سکتے ہیں مگر ہم آپ کو اس کا مشورہ نہیں دیں گیں کیوں کہ بعض اوقات اس کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیئے اس میں مختلف کیمیکلز کی امیزش کی گئی ہوتی ہے اس لیئے بہتر یہی ہے کہ آپ گھر پر ہی بنائیں جوس تا کہ آپ کو اس چیز کا پختہ یقین ہو کہ جو جوس آپ پی رہے ہیں وہ خالص ہے.

ایلویرا کا جوس پیٹ کی چربی کم کرنے میں بہت ہی معاون ثابت ہوتا ہے اگر آپ روزانہ صبح خالی پیٹ اس کو پی لیں اور سارا دن پانی مسلسل پیتے رہیں تو چند دنو ں کے بعد آپ کا پیٹ نا محسوس طریقے سے کم ہونا شروع ہو جائے گا.

نوٹ: اس طریقہ کار میں آپ کو پیشاب زیادہ مقدار میں آئے گا اور اسکا رنگ بھی زردی مائل ہوگا اس لیئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے.

Domain & Hosting bundle deals!

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.