بلیک ہیڈز ختم کریں صرف چند دنوں میں

بلیک ہیڈز ختم کریں صرف چند دنوں میں

اکژ دیکھنے میں آیا ہے کہ انتہائی خوبصورت چہرے کے اوپر موجود چھوٹے چھوٹے کالے بدنما داغ دھبے سارے حسن کا بیڑا غرق کر دیتے ہیں آج ہم انہی کالے دھبوں سے بچنے کا طریقہ بتائیں گیں یعنی بلیک ہیڈز ختم کریں صرف چند دنوں میں.
جیسا کہ پہلے بتایا جا چکا ہے کہ بلیک ہیڈز سے چہرہ بدنما معلوم ہوتا ہےمگر اس کی اصل وجہ کیا ہے اس پہ غور نہیں کیا جاتا اصل میں بلیک ہیڈ کا مسلہء ہارمونز میں تبدیلی کی وجہ سے ہوتا ہےجب آپ ان کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے مختلف کریمییں استعمال کرتے ہیں تو جلد خراب ہو جاتی ہے . اب ہم آپکو آسَان حَل بتائیں گے جس سے آپ گھر میں موجود چیزوں سے ان کو ہمیشہ کے لیے ختم کر سکتی ہیں

عرق گلاب میں بیکنگ سوڈا ملا کر 20 منٹ کے لیے بلیک ہیڈز پر لگائیں . کچھ دن اِس عمل کو دھرائیں.

نیم گرم دودھ میں میدہ مکس کریں اور چہرے پر لگائیں . پھر چہرہ دھو لیں . ہفتے میں 3 دفعہ استعمال کریں .

آدھا لیمن لیں اوراس میں ہنی کے 3 قطرے ڈال لیں اور بلیک ہیڈز والی جگہ 5 منٹ مساج کریں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں .

ٹماٹر کا مساج کرنے سے بھی بلیک ہیڈز ختم ھوجائیں گے . ( ویسے آج کل یہ طریقہ انتہائی مہنگا پڑ سکتاہے.)

ایک کھانے کا چمچ سرکا اور لیمن مکس کر کے چہرے پر روئی کی مدد سے لگائیں . پِھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں .

شہد کو گرم کر کے بلیک ہیڈز پر لگائیں 10 سے 15 منٹ کے بعد چہرہ دھو لیں .

اک کھانے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر میں دہی ملا کر پیسٹ بنا کے بلیک ہیڈز پر لگائیں . اور خشک ہونے دیں .

بادام پیس کر ان میں عرق گلاب مکس کر کے بلیک ہیڈز پر لگائیں .

نوٹ ! بلیک ہیڈز کو توڑنے اور دبانے کی کوشش بالکل نا کریں . اِس سے انفکشن ہونے کا خدشہ ہے . اور آپکی جلد پر نشانات پرنے کا بھی خدشہ ہے . پانی وافر مقدار میں پییں . پانی پینے سے آپ کے جسم کی اندر تک صفائی ہوتی ہے . زیادہ تیل والی چییزیں اور چائے کافی کا استعمال کم سے کم کریں اور بلیک ہیڈز ختم کریں صرف چند دنوں میں.

اس طریقہ سے آپ کو کیا فائدہ پہنچا بتانا مت بھولئے گا.

Domain & Hosting bundle deals!

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.