بٹ کوئن کیا ہے

بٹ کوئن کیا ہے

بٹ کوئن کیا ہے، کہاں سے آیا، کیسے آیا، کب آیا اور اس کو کیسے خریدا جا سکتا ہے یا کمایا جا سکتا ہے، یہ وہ سارے سوال ہیں جن کو ہم میں سے بہت سارے لوگ جاننا چاہ رہے ہیں‌اور بہت سارے لوگوں کو اس کے بارے میں علم بھی ہوگا، آج ہم اس اہم موضوع پر آپ سب لوگوں‌کو سب کچھ تفصیل سے بتائیں گیں، جو لوگ جانتے ہیں وہ اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں اور جن کو علم نہیں ہے اور انکے ذہن میں سوالات اٹھیں تو بلا جھجک پوچھیں یاد رکھیں کوئی بھی سوال غیر ضروری نہیں ہوتا اگر مقصد حقائق کو سمجھنا ہو.
1. بٹ کوئن کیا ہے
بٹ کوئن کا آغاز 2009ء میں کیا گیا اور اس کو شروع کرنے والے صاحب کا نام ستوشی ناکاماتو ہے جو کہ بٹ کوئن کے چھوٹے حصوں کو بھی کہا جاتا ہے جیسے پاکستان میں‌روپے کو توڑا جائے تو پیسے نکلتے ہیں‌ایسے ہی اس کرنسی کو تؤڑا جائے تو ستوشی کہلاتے ہیں، اسے کرپٹوکرنسی کہتے ہیں کیونکہ یہ پبلک کی کرپٹوگرافی کے اصولوں پر مبنی ہے، اس کرنسی کی سب سے علیحدہ بات یہ ہے کہ بنیادی طور پر ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے اور اس کا وجود صرف انٹرنیٹ تک محدود ہے، ظاہری طور پر اس کا کوئی جسمانی وجود نہیں جیسا کہ روپے یا ڈالر کا ہوتا ہے۔ایک اور خاص بات یہ ہے کہ بٹ کوئن کرنسی کے پیچھے کوئی طاقتور مرکزی ادارہ مثلا مرکزی بینک نہیں ہے، یعنی اس کرنسی کو کوئی بھی کہیں‌بھی استعمال کر سکتا ہے کسی بھی ملک کی اجازت کے بغیر کیوں‌کے کسی بھی ملک کے کنٹرول میں‌نہیں‌ہے.
بٹ کوئن کیسے خریدا یا کمایا جا سکتا ہے

بٹ کوئن کمانے یا حاصل کرنے میں کسی شخص یا کسی بینک کا کوئی اختیار نہیں۔ بٹ کوئن ایک مکمل آزاد کر نسی ہے، جس کو ہم اپنے کمپیوٹر کی مدد سے بھی خود بنا سکتے ہیں یہ کرنسی حسابی عمل لوگرتھم کی بنیاد پر کام کرتی ہے،جس کے لیے کمپیوٹر کو انٹر نیٹ سے منسلک کر کے، کمپیوٹر کے پروسیسر سے کام لیا جاتا ہے۔ جس کمپیوٹر کا پروسیسر جتنا طاقتور ہوتا ہے، اتنی جلد وہ حسابی عمل لوگرتھم کا سوال حل کرکے بٹ کوائن بناتا ہے۔ مگر چونکہ اب اس عمل میں بہت زیادہ ٹرانزیکشنز ہو رہی ہیں‌تو کمپیوٹر کی مدد سے مائننگ عملاَ ناممکن ہو چکی ہے اور مائننگ کے لیئے خاص مشینیں وجود میں آ چکی ہیں‌جو کہ گیمنگ مشینز سے بھی کئی گنا زیادہ طاقتور ہیں اس لیئے جو لوگ اپنے کمپیوٹر کی مدد سے مائننگ کا سوچ رہے ہیں‌وہ اس بات کو اپنے زہن سے نکال دیں ہاں اگر آپ چاہیں تو آن لائن کچھ ایسی ویب سائٹس موجود ہیں جن کی مدد سے آپ بٹ کوئن بنا سکتے ہیں مگر یاد رکھیں یہ تعداد میں بہت کم ہوں گیں اور انکی مدد سے آپ شائد کچھ خریدوفرخت ابھی فی الحال نا کر سکیں مگر ایک بات یقینی ہے کہ اگر آپ تھوڑے تھوڑے کر کے بھی بٹ کوئن جمع کرنے شروع کرتے ہیں تو آج سے دس سال بعد شائد آپ ایک عدد کار خریدنے میں‌کامیاب ہو جائیں. یہ ایک حقیقت ہے اور اس بات سے کوئی بھی انکار نہیں‌کر سکتا. نیچے کچھ ایسی ویب سائٹس کا لنک ہے جہاں‌سے آپ فری میں بٹ کوئن بنا سکتے ہیں مگر ان ویب سائٹس سے کمائی شروع کرنے سے پہلے آپ کو اپنا ایک والٹ بنانا پڑے گا جہاں پر آپ اپنے بٹ کوئن جمع کر سکتے ہیں، اس وقت دنیا میں‌سب سے پسندیدہ والٹس میں سے ایک کوئن بیس ہے. آپ اس ویب سائٹ پر جا کر فری میں اپنے اکاؤنٹ کا اندراج کر سکتے ہیں اور ان کی موبائل اپلیکیشن اپنے موبائل میں‌استعمال کر سکتے ہیں. یعنی آپ کا پیسہ آپ کی جیب میں.
فری بٹ کوئن
کوئنٹ پلے

Domain & Hosting bundle deals!

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.