بچوں‌کی کھانسی کی اقسام اور ان کے دیسی علاج

بچوں‌کی کھانسی کی اقسام اور ان کے دیسی علاج

سردی کا موسم شروع ہو رہا ہے اور سب سے زیادہ مسئلہ جو آ رہا ہے وہ بچوں کی کھانسی نزلہ اور زکام جیسی بیماریوں کی وجہ سے آ رہا ہے، آج ہم آپ سے بچوں‌کی کھانسی کی اقسام اور ان کے دیسی علاج کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گیں امید ہے آپ کو اپنے بچے کی صحت کے حوالے سے یہ معلومات پسند آئیں گی.

کھانسی ہوا کی میل کی لعاب دار جھلی کی سوزش کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے . اِس کی چند ایک اقسام ہیں جو کے علامات كے لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں جو درج زیل ہیں :

سردی کی کھانسی ( ونٹر کف ) : اِس قسم کی کھانسی سردیوں كے موسم میں عموماً بوڑھے افراد اور بچوں کو ہو جایا کرتی ہے اور چند دن رہ کر خود بخود معدوم ہو جاتی ہے لیکن اگر باقاعدہ پرہیز نا کیا جائے تو یہ کھانسی دائمی صورت اختیار کر سکتی ہے اور سردی بڑھنے کی وجہ سے یہ بھی بڑھتی جاتی ہے .

خشک کھانسی ( ڈرائی کف ) : یہ کھانسی بچوں میں عموماً دیکھی جاتی ہے اِس قسم کی کھانسی میں یا تو بلغم بالکل نہیں ہوتا اور اگر ہوتا ہی ہے تو نہایت معمولی سا جبکہ مریض کھانس کھانس کر ہلکان ہو جاتا ہے .

بلغم والی کھانسی ( برونکوریا ) : اِس قسم کی کھانسی میں پتلہ لیسدار چمکیلہ مادہ بکثرت خارج ہوتا ہے .

کھانسی کی کوئی بھی قسم ہو اس کا بروقت علاج کیا جائے تو بہت جلد شفایابی ہو جاتی ہے زیل میں کھانسی کی مختلف اقسام كے علاج كے لیے ادویا بیان کی جا رہی ہیں .

ہومیوپھیتک علاج :

ارسینیکوم البم (Arsenicum Album)

اگر کھانسی خشک ہو اور رات كے وقت زیادہ ہو . جس میں چھاتی گُھٹی ہوئی محسوس ہو اِس کھانسی کی وجہ سے بچہ نیند سے فوری طور پر جاگ جاتا ہے اور پِھر شدید بیچینی سے ساری رات سو نہیں سکتا . ایسی صورت میں اِس دوا کا استعمال شافی علاج ہے .

اکونیٹم ناپ 200 : (Aconitum Nap 200)

ایسی خشک کھانسی جو ٹھنڈی ہوا لگنے سے لاحق ہوئی ہو اِس دوا سے ٹھیک ہو جاتی ہے اِس دوا کا مریض حد درجہ بےچین اور تشویش میں مبتلا رہتا ہے .

بریونیا 30 ، 200 : (Bryonia 30, 200)

خشک کھانسی کی سرتاج دوا ہے . جس کی خاص علامت یہ ہے کے کھانستے اور لمبا سانس لیتے ہوئے چھاتی میں درد محسوس ہوتا ہے . ایسی کھانسی جو صبح جاگنے كے بعد بستر سے اٹھتے وقت زیادہ ہو . کھانسی كے حملے کی ان علامت كے لیے مفید دوا ہے . ابتدا میں تھوڑا بہت بلغم نکلتا ہے لیکن بعد میں خشک ہو جاتی ہے . گرم کمرے میں کھانسی زیادہ ہو جاتی ہے .

بیلاڈونا 30 ، 200 : (Belladonna 30, 200)

ایسی خشک کھانسی جو رات كے وقت زیادہ ہو جائے اور مریض نیند سے جاگ جائے . کھانستے کھانستے مریض لال سرخ ہو جائے . سَر درد کی شکایت کرے . دوران خون سر اور چہرے کی طرف بڑھ جائے . حلق میں گرد کا احساس ہو جس کی وجہ سے کھانسی شروع ہو جائے اور سانس لینے میں وقت ہو تو یہ دوا اکسیر ہے .

پلساتیلا 30 (Pulsatilla 30 )

خشک کھانسی جس کا حملہ رات كے وقت زیادہ ہو جو لیٹنے سے بڑھ جائے اور اٹھ کر بیٹھنے سے کم ہو ایسی کھانسی كے لیے اکسیر دوا مانی جاتی ہے . ایسی کھانسی دن كے وقت تر ہوتی ہے جبکہ رات کو خشک ہوتی ہے .

رمیکس 30 ، 200 (Rumex 30, 200)

ایسی تشخیصی کھانسی جس میں بلغم مشکل سے خارج ہو اور سینہ کی ہڈی اور ترچھیوں كے مقام پر دکھن محسوس ہو تو یہ دوا مفید ہے . ایسے بچے جن کو ٹھنڈی ہوا میں جانے سے کھانسی کا دورہ پرے ان كے لیے بھی یہ اکسیر دوا ہے .

سینا 30 (Cina 30)

ایسی خشک کھانسی جو جھٹکوں کی شکل میں ہو یا لگاتار رہے . ایسے بچے كے پیٹ میں کیڑے ہوں ان كے لیے اکسیر دوا ہے . بچہ ہمیشہ ناک کو انگلی سے خود جلاتا رہتا ہے .

سلفر 30 (Sulphur 30)

کھانس کھانس کر آواز بھاری ہو جائے . گلے میں شدید خشکی جس کی وجہ سے درد ہو . سینے میں دکھن کا احساس . بلغم کی کھر کھراہٹ جو رات كے وقت زیادہ ہو . دبلے پتلے بچے جو جھک کر چلیں ان كے لیے خاص دوا ہے .

فاسفورس 30 ، 200 (Phosphorus 30, 200)

جب کھانسی كے ساتھ نمونیا بھی ہو یا عموماً ایسی خشک کھانسی رہے جو گلے یا سینے کی خراش کی وجہ سے ہو تو یہ دوا نفع ہوتی ہے . پڑھنے ، بولنے ، ہنسنے یا پانی پینے سے تکلیف بڑھ جائے . شام كے وقت ایسا معلوم ہو جیسے کے سینے کو باندھ کر کس دیا گیا ہے . ایسے بچے جن كے خاندان میں تپ دق کی ہسٹری پائی جائے ان كے لیے یہ دوا مفید ہے .

کاربو ویگ 30 (Carbo veg 30)

ایسے بچے جو کھانستے کھانستے نیلے پر جائیں ان كے لیے مفید دوا ہے . مریض کی ٹانگیں ٹھنڈی رہتی ہیں اور باقی جسم کا درجہ حرارت بھی معمول سے کم ہی ہوتا ہے .

کاسٹیکم 30 (Causticum 30)

بچہ کھانستے کھانستے پیشاپ پر کنٹرول نا کر سکیں کھانستے کھانستے پیشاپ نکل جائے تو مفید دوا ہے . کھانسی عموماً صبح كے وقت زیادہ ہوتی ہے . سینے میں کساوٹ اور تناؤ محسوس ہو . کھانسی کو ٹھنڈا پانی پینے سے آرام ملے .

کالک کارب 30 ، 200 (Calc carb 30, 200)

کھانسی كے ساتھ حلق میں خراش معلوم ہو اِس کی وجہ سے بچہ شدید بےچین ہو اور ہر وقت گلے میں انگلی ڈالنا چاہیے . فیڈنگ كے بعد یا پانی پینے كے بعد کھانسی زیادہ ہو . ایسا مریض جو تھوڑا سا چلنے پر سانس پھولنے کی شکایت کرے وہ اِس دوا سے ٹھیک ہو جاتے ہیں . موٹے ، پلپلے اور سست بچوں کی خاص دوا ہے .

کالی کارب 30 ، 200 (Kali carb 30, 200 )

کھانسی كے ساتھ چھاتی گھٹی ہوئی محسوس ہو . کھانسی كے ساتھ چھاتی میں درد اور چھبن . کھانسی رات كے آخِری پہر میں بڑھ جائے .

لاچیسیس 200 (Lachesis 200)

خشک کھانسی لیکن ساتھ ہی ایسا معلوم ہو کے جیسے بلغم خارج ہو گا لیکن بلغم گلے تک آکر واپس چلا جاتا ہے . نرخرے میں خراش سی ہو اور ذرا سا دباؤ پڑنے سے زور كے ساتھ کھانسی کا دورہ پرے اور دم گھٹنے لگے . سو کر اٹھنے كے بعد اِس میں اضافہ ہو جائے اور گلے كے غدودوں میں مزمن سوزش كے لیے مفید دوا ہے .

نوٹ :

30 اور 3ز طاقت کی ادویات دن میں 3 مرتبہ ، 200 طاقت کی ادویات دن میں اک مرتبہ اور ان سے ونچی طاقت کی ادویات حسب ضرورت یا ماہر فریشن كے مشورے سے استعمال کرنی چاہیے . طمع ادویات ( قطرے کی شکل میں ) 5 قطرے پر خوراک اک گھونٹ پانی میں دال کر استعمال کی جاتی ہیں جب کے مدر تینکوری یا کیوں کی علامت سے ظاہر کی جانے والی ادویات کو پر خوراک 10 سے 15 قطرے 2 گھونٹ پانی میں دال کر استعمال کرنا چاہیے . بیوچیمیک ادویات کو 4 گولی پر خوراک دن میں 3 مرتبہ زبان پر رکھ کر چوسنے سے کیا جائے .
بچوں میں کھانسی کی علامات اور انکے علاج کے لئیے بتائی گئی باتیں عام تعلیم کے لئے ہے، ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ کسی بھی دوا کو استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا مت بھولئے گا. مصنف کا کسی بھی کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے. شکریہ

Domain & Hosting bundle deals!

بچوں‌کی کھانسی کی اقسام اور ان کے دیسی علاج” ایک تبصرہ

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.