خشکی اور سکری بالوں کی خوبصورتی اور صحت کی دشمن

خشکی اور سکری

آپ کسی بھی خاتون سے ملیں وہ بالوں میں خشکی اور سکری ہونے کی شکایت ضرور کرے گی . خواتین كے بالوں میں خشکی درحقیقت اک پھپھوندی كے باعث جنم لیتی ہے جو طبی زبان میں پیتروسپوروم ووالی کہلاتی ہے . یہ پھپھوندی خواتین كے ہارمونز کا توازن خراب ہونے ، سر میں روگن ( چکنائی ) کی زیادتی اور خراب غذا كے باعث پیدا ہوتی ہے . یوں تو خشکی کی 17‬ سے زائد اقسام ہیں جن میں سے 2 قسم کی خشکی بہت عام پائی جاتی ہے .
1. خشک خشکی
2. چکنی خشکی

خشک خشکی

یہ خشکی اک پھپھوندی كے باعث جنم لیتی ہے جو طبی زبان میں پیتیروسپوروم ووالی کہلاتی ہے . یہ پھپھوندی سر کی جلد كے بیرونی تہہ پر اثر اندازِ ہوتی ہے اور پِھر جلد كے بیرونی خلیوں کو توڑ پھوڑ کر اسے اوپر ابھارتی ہے . یاد رہے کے بعض اوقات سفوف کی طرح بالوں پر گھری ہوئی خشکی پھپھوندی کی وجہ سے نہیں ہوتی بلکہ ذہنی پریشانی . شیمپو کرنے كے بعد بالوں کو اچھی طرح سے نا دھونے سے ، کیمیکل كے استعمال ، بالوں کو گندا رکھنے یا بہت کم کنگی کرنے سے بھی ہوتی ہے .

چکنی خشکی یا چکنی ڈینڈرف

چکنی خشکی بالوں پر پتلی پتلی یا چکنائی والے چھلکوں کی شکل میں نمودار ہوتی ہے . اسے خشکی کی ایڈوانس قسم کہا جاتا ہے اور صرف چکنے بالوں میں ہی ہوتی ہے . جلد كے مردہ خلئیے چکناہٹ كے باعث ایک دوسرے كے قریب ہو کر بالوں کی جڑوں كے ساتھ چپک جاتے ہیں . چکنائی كے غدودوں سے بننے والی چکنائی ان چھلکوں میں جذب ہو جاتی ہےاور بال خشک اور بے جان سے نظر آتے ہیں .

خشکی ختم کرنے كے گھریلو ٹوٹکے

ہفتے میں کم اَز کم اک بار انڈے کو خوب پھینٹ کر بالوں میں لگائیں . اِس کو نیم گرم پانی میں دھو لیں . آپ کو شیمپو یا صابن سے دھونے کی ضرورت نہیں کیوں کے انڈا میل کوچھیل اور خشکی کو نکال دیتا ہے .
اپنا سر دھونے سے پہلے بالوں کو اچھی طرح کنگی کریں تا كہ خشکی كے زرات الگ ہو جائیں .
ایک نہایت آسَان سا نسخہ ہے آپ دہی میں تھوڑا سا میٹھا ڈال کر سر پر خوب ملیں پِھر آدھے گھنٹے بعد نہا لیں . خشکی دور کرنے كے لیے بہت مفید نسخہ ہے .
لیمن کا عرق 2 چمچ ، کالی مرچ 1 چمچ . لیمن كے عرق میں کالی مرچ شامل کر كے بالوں کی جڑوں میں رات کو لگائیں . صبح اٹھ کرہربل شیمپو کر لیں . خشکی سکری سے نجات مل جائے گی .
خشکی دور کرنے كے لیے لیمن بہترین چیز ہے .
دہی میں سرسوں کا تیل ملا کر لگانے سے بھی مسئلہ حَل ہو جائے گا .
میتھی كے بیج رات بھر بھگو کر صبح پیس لیں اور نیم كے پتوں کو ابال کر اِس پانی میں یہ بیج کا پیسٹ مکس کر لیں اور لگائیں .
خشکی سے نجات كے لیے 2 عدد چقندر لے کر اِس کا جوس نکال لیں . اسی مقدار کا آدھے لیمن کا رس اِس میں ملا لیں . اک چمچہ اِس میں کیستیر آئل میلائیں . دو ہفتے تک ہر تیسرے روز اِس کا مساج کریں .
گندھک پانی میں ملا کر بالوں میں لگائی جائے تو بالوں میں سکری ہمیشہ كے لیے ختم ہو جاتی ہے .

Domain & Hosting bundle deals!

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.