سردیوں میں خشک جلد سے کیسے چھٹکارہ پایا جائے

سردیوں میں خشک جلد سے کیسے چھٹکارہ پایا جائے

سردیوں میں جلد خشک اور کھنچی ہوئی محسوس ہوتی ہے . جس كے باعث مسلسل بییچینی رہتی ہے . خشکی کا بہترین علاج جلد کو کھوئی ہوئی چکنائی دینا ہے اور اس کی نرمی بَحال کرنا ہے . خشک جلد کی صفائی كے لیے صابن كے بجائے مخصوص کریم کا استعمال کریں جو چکنائی سے بھر پور ہو . اگر جلد غیر معمولی حد تک خشک ہو تو اس كے لیے چکنائی سے بھر پور کریم كے ساتھ ساتھ دھوپ سے محفوظ رکھنے والی کریم بھی استعمال کریں .
سونے سے قبل وہ کریمیں استعمال کریں جن کی چکنائی جلد میں جذب ہو کر اسے نرمی اور ملایمی بخشے . آنکھوں كے گرد مخصوص کریمیں استعمال کرنے کا اہتمام کریں جن كے استعمال سے اِس حساس حصے میں جھریاں نہیں پڑتیں . غذا میں مچھلی ، روگن غذائیں اور زیتون کا تیل استعمال کریں نیز دھوپ کی براہ راست شعاعوں سے بچیں .

خشک جلد كے لیے احتیاطی تدابیر

اک عام اور نارمل جلد كے لیے جو طریقے استعمال کیے جاتے ہیں وہی طریقے خشک جلد پر بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں . ایسے صابن كے استعمال سے پرہیز کریں جو خشک ہو اور جس میں کاسٹک کی مقدار زیادہ ہو . اِس سے جلد میں موجود قدرتی چکنائی کا خاتمہ ہو جاتا ہے.
فاؤنڈیشن كے استعمال سے قبل موسچرائیزر لازمی استعمال کریں . نرمی سے اسے جلد پر ملیں . اِس سے خون کی گردش میں اضافہ ہو گا اور آنکھوں كے گرد حلقوں کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا مگر ان سب سے کہیں ذیادہ بہتر یہ ہو گا کے آپ بھر پور نیند لیا کریں .

Domain & Hosting bundle deals!

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.