فاؤنڈیشن کا استعمال اور میک اپ جانیئے حیران کن معلومات

فاؤنڈیشن کا استعمال اور میک اپ جانیئ

اکثر دیکھا گیا ہے کے خواتین بنا سوچے سمجھے فاؤنڈیشن کا استعمال کر دیتی ہیں جس سے چہرے میں نکھار پیدا ہونے كے بجائے اُلٹا نقصان سے دو چار ہونا پڑتا ہے . فاؤنڈیشن کا انتخاب کرتے وقت اپنی جلد کی قسم ، جلد كے مسائل اور اس كے اثرات کو ذہن میں رکھیں . اگر آپ کی جلد زیادہ چکنی ہے تو ایسا فاؤنڈیشن منتخب کریں جو چکناہٹ کو کم کر سکے اور اگر آپ کی جلد خشک ہے تو ایسا فاؤنڈیشن استعمال کریں جو آپ کی جلد کو نمی ( موسچرائیزر ) فراہم کر سکے . اِس كے مناسب استعمال سے جلد تمام دن ترو تازہ رہتی ہے اور اگر آپ کی جلد دیگر مسائل جیسے کیل مہاسے ، داغ دھبوں اور چھائیوں جیسے مسائل کا شکار ہیں تو اِس كے لیے ایسا فاؤنڈیشن خریدیں جس میں سالیکیلیک ایسڈ اور دیگر میڈیکیٹیڈ اجزاء شامل ہوں تاکہ آپ کی جلد کو فاؤنڈیشن کی صورت میں “سکن پروٹیکٹر” مل سکے . اگر خریدنے سے پہلے فاؤنڈیشن میں شامل اجزاء پر نظر ڈال لی جائے تو آپ اپنی جلد کی مناسبت سے فاؤنڈیشن خریدنے میں کامیاب ہو سکتی ہیں . جو خواتین چہرے پر موجود داغ ، دھبوں اور چھائیوں سے پریشان رہتی ہیں اُنہیں میک اپ كے لیے گھاری فاؤنڈیشن کا انتخاب کرنا چاہیے تا كے متاثرہ حصے کو اچھی طرح ڈھانپا جا سکے .
جب مطلوبہ فاؤنڈیشن مل جائے تو سب سے پہلے آپ کو چاہیے کے اسے اپنی جلد پر لگا کر چیک کر لیں آیا کے یہ آپ کی جلد كے لیے بہتر رہے گا یا نہیں . فاؤنڈیشن کو اپنے بازو ، ہاتھ کی پشت پر یا تھوڑی كے اطراف میں لگائیں اور اک منٹ تک رہنے دیں . اس طرح جب فاؤنڈیشن پر جسم کا درجہ حرارت اثر انداز ہو گا تو اِس کا رنگ بَدَل جائے گا اِس سے آپ بہتر طور پر اندازہ لگا سکتے ہیں کے یہ فاؤنڈیشن آپ کی جلد كے لیے مناسب رہے گا یا نہیں . فاؤنڈیشن کو چہرے كے علاوہ آپ کی گردن كے ہَم رنگ بھی ہونا چاہیے .

خشک جلد اور فاؤنڈیشن کا استعمال ( face foundation for dry skin )

جب آپ ایسے فاؤنڈیشن کا انتخاب کر لیتی ہیں جو کے آپ کی جلد سے میچ کرتا ہو تو پِھر اِس كے استعمال کا مرحلہ آتا ہے . اپنی رنگت سے گہرا یا بہت ہلکا فاؤنڈیشن ہرگز استعمال نا کریں کیوں کے ایسا میک اپ چہرے پر نکھار كے بجائے مصنوعی سا دکھائی دیتا ہے . فاؤنڈیشن ہمیشہ صاف اور نمدار چہرے پر لگانا چاہیے کیوں کے اگر آپ کی جلد خشک ہے تو فاؤنڈیشن لگانے سے چہرے پر وہ لائنز کی صورت میں وضع نظر آئے گا . خشک جلد كے لیے لوشن کا استعمال بہتر رہے گا .

چکنی جلد اور فاؤنڈیشن کا استعمال ( face foundation for oily skin in Urdu )

اور اگر جلد زیادہ ہی چکنی ہے تو فاؤنڈیشن جلد پر ٹھہرے گا نہیں اِس لیے اسے لگانے سے پہلے جلد کو نارمل سطح پر لانے کی کوشش کریں . چکنی اسکن پر ایسی کریم لگائیں جو نمی جذب کر لے .

فاؤنڈیشن استعمال کرنے کا طریقہ ( how to apply foundation on Pakistani and Indian skin )

جب آپ ایسے فاؤنڈیشن کا انتخاب کر لیتی ہیں جو کے آپ کی جلد سے میچ کرتا ہو تو پِھر اِس كے استعمال کا مرحلہ آتا ہے .
فاؤنڈیشن ہمیشہ صاف اور نمدار جلد پر لگانا چاہیے کیوں کے اگر آپ کی جلد خشک ہے تو فاؤنڈیشن لگانے سے چہرے پر وہ لائنز کی صورت میں نظر آئے گا اور اگر جلد زیادہ چکنی ہے تو فاؤنڈیشن جلد پر ٹھہرے گا نہیں اِس لیے اسے لگانے سے پہلے جلد کو نارمل سطح پر لانے کی کوشش کریں .

چکنی اسکن پر ایسی کریم لگائیں جو نمی جذب کر لے جبکہ خشک جلد كے لیے لوشن کا استعمال بہتر رہے گا . فاؤنڈیشن کا صحیع طریقہ یہ ہے کے فاؤنڈیشن کریم کی تھوڑی سی مقدار کو اپنی اک ہتھیلی پر ڈالیں اور دوسرے ہاتھ کی انگلیوں كی پوروں میں گرم ہلکی نچوڑی ہوئی گیلی روئی كے گالوں یا اسفنج كے ساتھ تھوڑی سی اوپر کی جانب چھوٹے چھوٹے نقطوں کی صورت میں لگاتی جائیں . اگر آّپ کی جلد چکنی ہے تو کریم كے بجائے فاؤنڈیشن کا استعمال کیجئے . اِس صورت میں آپ ڈرماٹول کی نرم و ملائم پتلی فاؤنڈیشن استعمال کیجئے اور اگر آپ کی جلد خشک ہے تو ڈرماٹول کریم استعمال کریں . چہرے كے علاوہ رخساروں كے نیچے اور گردن کی بالائی سطح پر نیچے سے اوپر کی جانب مالش کیجئے .

یاد رکھے فاؤنڈیشن ہمیشہ چہرے اور گردن کی رنگت کی مماسلت سے استعمال کریں . البتہ چہرے كے بیرونی حصوں کی جانب انتہائی احتیاط سے کام کیجئے اور وہاں کم سے کم فاؤنڈیشن لگائیں . موسم کا خصوصی خیال رکھے اور کوشش کریں کے گرمیوں میں ہلکی اور سردیوں میں گہرے شیڈ استعمال کریں .

آنکھوں كے گرد سیاہ ہلکے یا چھائیاں وغیرہ ہوں تو ہلکے شیڈ سے کوریج دیجئے . فاؤنڈیشن مکمل ہونے كے بعد ٹشو پیپر سے اسے ہموار ضرور کیجئے گا.

Domain & Hosting bundle deals!

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.