موبائل سے کمپوٹر میں انٹرنیٹ کیسے چلائیں

اینڈرائڈ موبائل آج کے دور میںتقریبا ہر انسان کے پاس موجود ہے چاہے وہ کسی شہر میںرہائیش پذیر ہے چاہے کسی گاؤں میں موجود ہے، اور اس موبائل کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ایک طرح کا منی کمپیوٹر ہے جس سے ہم اپنے بہت سارے آن لائن کام کر سکتے ہیں مگرکچھ ایسے کام ہوتے ہیں جوانڈرائیڈ یہ سمارٹ فون سے نہیں ہوتے ہیں اور اسکے لیے ہمیں کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی ضرورت ہوتی ہے مگر چونکہ انٹرنیٹ کے بغئیر آج کل کوئی بھی کام تقریبا ممکن نہیں ہے تو اس وجہ سے ہمیں نیٹ کنیکٹ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے، بہت ساری انٹرنیٹ کمپنیز ایسی ہیں جیسے ہمارے یہاں پی ٹی سی ایل پاکستان کی سب سے بڑی کمپنی ہے جس کا نیٹ ورک تقریبا پورے پاکستان میں موجود ہے لیکن بعض اوقات کسی مسئلہ کی وجہ سے جسیے کہ بارش میں اکثر ان کی تاریں خراب ہو جاتی ہیں، کوئی ٹرک گزرا لائین کٹ گئی، آندھی آئی لائن میں کوئی مسئلہ ہو گیا، اسطرح کے مسائل کی وجہ سے اکثر انٹرنیٹ کی ضرورت زیادہ محسوس ہوتی ہے،
آج ہم آپ کو بتائیں گیں کہ موبائل سے کمپوٹر میں انٹرنیٹ کیسے چلائیں سب سے آسان اور موثر طریقے سے موبائل سے کمپیوٹر میں انٹرنیٹ چلانے كے لیے ہمارے پاس بہت ساری آپشنز موجود ہیں جیسے کہ ہم ڈاٹا کیبل کے زریعے انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں ، اور اسکے علاوہ ہم وائی فائی ہاٹ سپاٹ کے زریعے بھی انٹرنیٹ کنکٹ کر سکتے ہیں اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہمارے یہاں اکثر موبائل کمپنیز کے انٹرنینٹ کی سپیڈ پی ٹی سی ایل سے بہتر ہوتی ہے. ہاں مگر سب سے گھٹیا تجربہ جو ابھی تک ہوا ہے وہ جاز کے انٹرنیٹ سے ہوا ہے. .
اوپر بتائیے گئے دونوں طریقے ونڈو ایکس پی سے لے کر ونڈو 10 تک سب میںبہت عمدہ طریقے سے کام کرتے ہیں.
اگر آپ کو ابھی تک اس کا تجربہ نہیںہوا تو آئیں ہم آپ کو سکھاتے ہیں کہ آپ کیسے کر سکتے ہیں ان طریقوں سے اپنا موبائل کا انٹرنیٹ استعمال.
موبائل سے کمپیوٹر میں وائی فائی کیسے کنیکٹ کرے .
سب سے بہتر اور آسان طریقہ جس میں آپ کو کسی بھی قسم کی ٹیکنیکل نالج کی ضرورت نہیں ہے وہ ہاٹ سپاٹ والا ہی ہے. سب سے پہلے اپنے فون میں موجود سیٹنگ والی آپشن میں جائیں جیسا کہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے اس کے بعد نیٹ ورک اور انٹرنیٹ والی آپشن میں جائیں وہاں آپ کو ہاٹ سپاٹ کی آپشن نظر ائے گی جو کہ آپ نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں.
جب آپ وائی فائی ہاٹ سپاٹ پر کلک کریں گیں تو آپ کو اپنے موبائیل انٹرنیٹ کا نام اور پاس ورڈ تبدیل کرنے کی آپشن دی جائے گی. نیچے دی گئی تصویر کے مطابق آپ اپنے نیٹ ورک کا کوئی بھی نام رکھ لیں.
اب آپ اپنے کمپیوٹر پر یا اپنے دوسرے فون میں جا کر وائی فائی دیکھیں وہاں آپ کو یہی نام نظر آ رہا ہوگا. اس کو کنکٹ کریں اور انٹرنیٹ کا مزہ لیں.
دوسرے دو طریقے بھی تصویر میں موجود ہیں جس کے لیئے آپ کو تھوڑا سا ٹیکنیکل ہونا ضروری ہے ایک طریقہ یو ایس بی ٹیتھرنگ کا ہے اور ایک بلیو ٹوتھ سے کنکٹ کرنے کا.
اگر آپ وہ طریقے بھی جاننا چاہتے ہیں تو آپ کمنٹ کریں ہم اگلی تحریر میں انکا احاطہ کرنے کی بھرپور کوشش کریں گیں.