پشاوری مٹن یا بیف کڑاہی

پشاوری مٹن یا بیف کڑاہی

اسلام و علیکم امید ہے آپ لوگ خیریت سے ہوں گیں، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم آپ لوگوں سے اکثر مزے مزے کی چیزیں بنانے کی ترکیبیں بتانےکی کوشش کرتے رہتے ہیں.. اسی حوالے سے آج ہم لے کر آئے ہیں آپ کے لیئے پشاوری مٹن یا بیف کڑاہی بنانے کا سب سے آسان اور مزیدار طریقہ، اس ترکیب کو استعمال کر کے آپ یقیناَ بہت مزے کی پشاوری مٹن یا بیف کڑاہی بنا سکتے ہیں، سب سے پہلے تو آپ نیچے لکھے ہوئے اجزاء اکٹھے کر لیں.

مٹن / بیف / . . . . . . 1کلو
پیاز . . . . . 4عدد
ٹماٹر…. 4 عدد
لہسن . . . . . . 8جاوی ( چوپ کر لییں )
اَدْرَک 2 انچ کا ٹُکْڑا ( چوپ کر لییں )
گرم مصالحہ . . 1چمچ
ثابت لال مرچ . . . . 8 عدد
ہری مرچ . . . . . 4 عدد
ہلدی آدھا چمچ
دہی 1 کپ
ہرا دھنیہ
گھی 1کپ
نمک حسب ذائقہ

ترکیب :
گوشت کو اچھی طرح صاف کرکے 3 گلاس پانی ڈال کر چُولھے پر رکھ دیں . اِس میں پیاز ، ٹماٹر ، اَدْرَک ، لہسن ، نمک ، ہری مرچ ، سابت سرخ مرچ ، بھی ڈال دیں . اور تب تک پکائیں جب تک گھوشت گل نا جائے . وقتا فوقتان چمچ حیلاتی رہیں . جب پانی خشک ہوجی تو اِس میں گھی دال کر 15منٹ تک بھوں لیں . پھر آخر میں دہی شامل کر لیں. اور گرم مصالحہ چھرک دیں .

برتن میں ڈال کر اوپرہر ی مرچ اور اَدْرَک باریک کاٹ کر ڈال دیں کیونکہ گارنشنگ کرنے سے کھانے کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے .

مزیدار پشاوری مٹن یا بیف کڑاہی تیار ہے .
نان یا گرم روٹی کے 7 سرو کریں .
ایک بات یاد رکھیں کسی بھی ڈش کا صحیع معنوں میں مزا دوبالا کرنا چاہتے ہیں تو مٹی کی ہنڈیا استعمال کریں آپ کو یقیناَ بہت واضع فرق نظر آئے گا، اپنی دعاؤں میں یاد رکھیئے گا. جلد ہی دوبارہ ملیں گیں اک نئی ریسپی کے ساتھ.

Domain & Hosting bundle deals!

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.