چہرے اور جسم کے غیر ضروری بالوں کے لیئے خاص گھریلو ٹوٹکے

چہرے اور جسم کے غیر ضروری بال

چہرے اور جسم کے غیر ضروری بال جن سے چھٹکارہ پانے کے لئے اکثر خواتین کیمیکل سے بنی ہوئی چیزیں استعمال کرتی ہیں جن میں بلیچ اور یو کریم سرفہرست ہے، جو کہ وقتی طور پر تو فائدہ مند نظر آتی ہیں، مگر ان کے اثرات انسانی جلد پر اپنا اچھا اثر نہیں چھوڑتے. اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم آج آپ سے چہرے اور جسم کے غیر ضروری بالوں کے لیئے خاص گھریلو ٹوٹکے شئیر کر رہے ہیں جو آپ کو یقیناَ فائدہ دیں گیں.

چینی لیمن جوس اور پانی کو مکس کر کے اک پیسٹ بنا لیں اور ویکس کی طرح جسم کے غیر ضروری بالوں پر لگائیں 10 سے 15 منٹ کے بعد دھو لیں یہ عمل آپ ہر ہفتے میں 2 بار کریں .

اک کھانے کے چمچ لیمن جوس میں 4 چائے کے چمچ ( شہد ) ملا کر غیر ضروری بالوں پر لگائیں 10 سے 15 منٹ کے بعد پانی سے دھو لیں یہ ماسک بھی ہفتے میں 2 بار لگانا ہوگا آپ کو بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئیے.

اِس ماسک کے لیے آپ کو ملتانی مٹی ، بڑھ کے درخت کی گھوند ، میڈیکیٹڈ اُبْٹَن اور گلاب کا عرق چاہئے، جب یہ مواد آپ کے پاس اکٹھا ہو جائے تو ان تمام چیزوں کو مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور چہرے کے غیر ضروری بالوں پر لگا کر تقریبان آدھے گھنٹے کے لیئے لگا رہنے دیں . پھر میڈیکیٹڈ عرق گلاب سے دھو لیں .

مٹھی بھر موسٹرایزیشن لوشن یا دودھ میں مٹر کے برابر وٹام اے کریم ڈال کر رات کو سونے سے پہلے چہرے پر لگا کے سو جائیں اور صبح اٹھ کے دھو لیں . 30 دن تک یہی عمل کریں .

چہرے اور جسم کے غیر ضروری بال جن کو چھپانےیا ختم کرنے کے لیئے اکثر خواتین بلیچ کرتی ہیں . اِس کے بجائے رات کو سونے سے پہلے 2 چائے کے چمچ تازہ لیمن کا جوس 1 / 2 چائے کا چمچ چینی مکس کر کے چہرے پر لگائیں . اور صبح دھو لیں . ہفتے میں 3 سے 4 دفعہ لگا لیں . 2 ماہ تک یہی عمل دھرائیں . انشا اللہ افاقہ ہوگا مثبت انداز میں.

Domain & Hosting bundle deals!

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.