کرونا اور قیامت ایک دل دہلا دینے والا واقعہ مزید پڑھیں

کرونا اور قیامت

ایک فرانسیسی ڈاکٹر نے "Tv5” نامی چینل کو انٹرویو دیتےہوئےکہا
آج ایک گھڑی ایسی آئی کہ مجھےلگا میں "شدت تکلیف سے” اندر ہی اندرجھلس رہا ہوں۔
ہوا یہ کہ "کرونا” کےایک مریض نےاپنےآخری وقت میں ہم سےدرخواست کی کہ وہ آخری مرتبہ اپنی اولاد سےملنا چاہتا ہے۔

پہلے تو ہم نے صاف انکار کر دیا۔لیکن جب وہ بری طرح رو رو کر اصرار کرنےلگا تو ہمیں اس پر بہت ترس آیا اور ہم نےاس کی بات ماننے کا فیصلہ کیا۔ چناچہ ہم اس جگہ کی خاص طور پر صفائی میں مشغول ہو گئے۔تاکہ مریض کےگھر والوں کے لئے کوئی خطرہ نا رہے۔ پھر "بطور ڈاکٹر” جب ہمیں یہ یقین ہوگیا کہ اب "وہ ” کسی اندیشہ کے بغیر آسکتے ہیں تو ہم نے "موت کی آغوش میں آخری سانسیں لے رہے شخص کی ” آخری خواہش ” پوری کرنے کے لئے ” اس کے گھر والوں کو فون کیا۔
لیکن بہت افسوس کے ساتھ یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ مریض کے گھر والوں نے باپ سے آخری مرتبہ ملنے سے انکار کردیا کہ کہیں ان کو بھی یہ وائرس نا لگ جائے۔
ہم نے ان سے التجا کی اور لاکھ یقین دلایاکہ ہم نے احتیاطی تدابیر لے لی ہیں اور آپ کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن وہ نہیں مانے اور فون کاٹ دیا۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں قیامت کا ہولناک منظر کھینچتے ہوئے فرمایا :

یہ وہ دن ہے کہ جس دن انسان اپنے بھائی سے بھاگے گا،اپنےماں باپ اور اپنی بیوی بچوں سے بھاگے گا۔
اللهم احفظنا من شر هذا البلاء.
آمین ثم آمین

ترجمانی:معاویہ فاروقی لکھنؤ

اللہ تعالٰی ہماری مددکریں دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اور ہمارےگناہوں پر آخرت میں پردہ ڈال دیں آمین ثم آمین

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.