ہائی بلڈ پریشر والے مریضوں کے لئیے دیسی علاج

ہائی بلڈ پریشر والے مریضوں کے لئیے دیسی علاج

بہت سارے لوگ تو جان ہی نہی پاتے کہ اصل میں انکی صحت کو مسئلہ کیا ہے، لیکن اب میں آپکو ہائی بلڈ پریشر والے مریضوں کے لئیے دیسی علاج بتاوں گی کہ آپ ہائی بلڈ پریشرجیسے موزی مرض کو کیسے کنٹرول کر سکتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے ہارٹ اٹیک, فالج اور شریانوں کے پھٹنے کے چانس بڑھ جاتے ہیں. اگر اپ کا فشار خون 90/140 ہو تو آپکا بلڈ پریشر نارمل نہی ہے.

بلڈ پریشر کے مریض سب سے پہلے تو نمکین چیزیں چھوڑ دیں۔ تاکہ بلڈ پریشر کنڑول رہے۔

صبح کا ناشتہ ضرور کریں اکثر لوگ ناشتہ نہی کرتے یہ بہت بری عادت ہے۔ کھانے میں احتیاط برتیں۔ چکنی چیزوں سے پرہیز کریں۔ اپنا کولیسٹرول چیک کرتے رہیں۔

دن میں کم از کم 2 کیلے ضرور کھائیں۔ بلڈ پریشر کم کرنے میں کافی مفید ثابت ہوگیں۔

آلائچی کے 8 سے 10 دانے دن میں 4 دفعہ چبائیں۔

آلو بخارہ بھی بہت مفید ہے۔ آلو بخارہ ،باریک سونف اور پودینہ 4 گرام پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح پی لیں۔ چند ہفتے کے استعمال سے ہی خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔

آلو بخارہ 3 عدد لے کے ادھے گلاس پانی میں ابال کر پیں 3 ہفتوں میں بلڈ پریشر کنٹرول ہو جاے گا۔

سبزی میں ٹینڈے کا استعمال کریں بہت فائدہ مند رہے گا

تربوز کا استعمال بھی فشار خون کو کنٹرول کرتا ہے۔

بلیک چا کلیٹ بھی ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے۔

کولیسٹرول کو نارمل رکھنے کے لیے صبح 1 گلاس پانی میں دو چمچ شہد اور 1 عدد لیمن مکس کر کے پی لیں۔

چھوٹی چندن,مرچ سیاہ, سبز الائچی,دھنیا خشک ہم وزن لے کر پیس لیں اور دن میں 3 مرتبہ 1 چوتھائ چمچ استعمال کریں.

آکثر لوگ ہائی بلڈ پریشر کو بلکل نارمل سی بات سمجھتے ہیں .اور بلکل احتیاط نہی برتتے…لیکن یاد رکھیں ہائ بلڈ پریشر میں ذرہ سی بھی لا پرواہی بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے.

Domain & Hosting bundle deals!

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.