بہت مفید گھریلو ٹوٹکے

بہت مفید گھریلو ٹوٹکے

بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جو ہمیں روز مرہ کے استعمال کے لئے بہت فائدہ دے سکتی ہیں مگر لا علمی کی وجہ سے ہم نہیں کر پاتے آج ہم آپ کے ساتھ بہت مفید گھریلو ٹوٹکے شئیر کرنے جارہے ہیں جو امید ہے آپ کو بہت فائدہ دیں گیں.
ٹینڈوں كے فائدے

گرمیوں میں بعض لوگوں کو ہاتھ پاؤں جلنے ، پیشاب کی کمی اور جلن کی شکایت ہوتی ہے . ٹینڈے کھانے سے یہ تکلیف دور ہو جاتی ہے . خشک کھانسی کی شکایت ہو تو اِس کی بُھجْیا یا سالن كے کثرت استعمال تکلیف دور ہو جاتی ہے . کیوں کہہ ٹینڈے حلق کی نالی کو تر کرتے ہیں .

بند گوبھی كے فائدے

کچی گوبھی كھانا بہت مفید ہے . شوگر كے مریضوں كے لیے مفید تر ہے . سلاد كے طور پر کھانے كے لیے اسے اسی وقت کٹنا چاہیے جب کھانے کا وقت ہو کیوں کہہ اِس میں شامل وٹامن سی ہوا میں تحلیل ہو جاتا ہے . اِس کو دھو کر کاٹنا چاہیے کیوں کہہ کاٹ کر دھویا جائے تو تمام وٹامنس پانی كے ساتھ بہہ جاتے ہیں . بند گوبھی کھانے سے خون کی خرابی سے جو امراض ہوتے ہیں . وہ دور ہو جاتے ہیں .

ہاتھ پاؤں کی جلن کا علاج

کسی بیماری کی وجہ سے جسم میں چنگاریاں سی نکلتی محسوس ہوتی ہوں . ہاتھ پاؤں جلتے ہوں تو خشک دھنیا پیس کر مصری ملا کر کھائیں یا سبز دھنیا گھوٹ کر مصری ملا کر پییں . جسم کی ساری گرمی کا اثر ذائل ہو جائے گا .

شیشہ صاف کرنے کا طریقہ

کھڑکیوں كے شیشے ہو یا فرنیچر پر لگے ہوئے ، صاف شفاف ہی اچھے لگتے ہیں . شیشے پر عام کپڑے دھونے والا نیل پانی میں گھول کر لگائیں اور پِھر خشک کپڑے دھونے والا نیل کی یہ پیسٹ خشک ہو جائے تو صاف اور نرم کپڑے سے پونچھ لیں اور کپڑے کو ہی رگڑیں. شیشہ چمکدار اور شفاف ہو جائے گا .

منہ سے مولی کی بو

مولی بھی سلاد کا لازمی جزو ہے . کچی کھائیں یا پکا کر دونوں طرح مفید ہوتی ہیں . مگر یہ خود ہضم نہیں ہوتی یا پِھر بہت دیر میں ہضم ہوتی ہے . اِس لیے مولی کھانے كے بعد تھوڑا سا گُڑ ( براؤن شوگر ) کھا لیا جائے اِس سے مولی ہضم ہو جاتی ہے اور ڈکاریں نہیں آتیں یا پِھر مٹر ( پیا ) كے چند دانے چیبا لئے جائیں تو بھی ڈکاریں نہیں آتیں .

تیل کو مچھلی کی بو سے بچائیں

جس تیل میں مچھلی تلی جائے وہ دوبارہ استعمال كے قابل نہیں رہتا . اگر مچھلی تلتے وقت چند دانے اجوائن كے ڈال دیئے جائیں تو تیل میں مچھلی کی بو نہیں آتی اور تیل کو دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے .

کڑی گاڑھی کرنے کا طریقہ

اگر کڑی میں ایک یا دو بار ابال آنے كے بعد نمک ڈالا جائے توکڑی خوب گاڑھی ہوتی ہے .

دال گلانے کا طریقہ

اگر دالوں کو جلدی گلانا مقصود ہو تو ہر قسم کی دال نیم گرم پانی سے دھویں اور پکانے كے لیے لکڑی کا چمچہ استعمال کریں . اِس سے دال جلدی گل جاتی ہے اور رنگ بھی اچھا آتا ہے .

Domain & Hosting bundle deals!

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.