چٹ پٹی مزیدار نہاری بنانے کا طریقہ

چٹ پٹی مزیدار نہاری بنانے کا طریقہ

سردیوں کی ٹھٹھرتی شامیں ہو یا گرمیوں کی تپتی دوپہریں پاکستان کے لوگوں کو چٹ پٹے اور مزیدار کھانوں سے کوئی نہیں روک سکتا، ویسے تو پاکستان میں بہت سارے عمدہ قسم کے نت نئے اور عرصہ دراز سے چلے آ رہے کھانوں‌کی کمی نہیں ہے مگر ایک خاص ڈش جو ہر کوئی بنا نہیں پاتا وہ ہے نہاری، تو ہم نے سوچا کہ چونکہ نہاری لوگوں کی پسندیدہ ڈش ہے اور لوگ ہوٹلوں پر جا کر کھاتے ہیں خاص طور پر محمدی نہاری والے اور وارث نہاری والے بہت مشہور ہیں، مگر آج ہم آپ کو سکھا رہے ہیں وہ تدبیر جس سے آپ کہیں مزے دار نہاری اپنے گھر میں بنا سکتے ہیں. جی ہاں اور وہ بھی بہت ہی آسانی سے یعنی نہاری گھر میں‌بنانا اب ہوا آسان.

چٹ پٹی مزیدار نہاری بنانے کا طریقہ
چکن/بیف…2 کلو
پیاز….2 عدد
ادرک…1چمچ
لہسن…1 چمچ
اٹا . . ..ادھا کپ
سبز دھنیا.4 چمچ
نہاری مصا لحہ کا پیکٹ…1 عدد
میدہ ….ادھا کپ
ہری مرچ…4 عدد
کھانے کا تیل…ادھاکپ
زیرہ ثابت…..1 چمچ
زیرہ پاوڈر….1 چمچ
دہی …1 کپ
نمک…حسب ذائقہ
سونف کا پاوڈر…ا چمچ
سرخ مرچ….3 کھانے کے چمچ
تیل….2 کپ
جائفل …2 عدد
خشخاس…30گرام
جاوتری…30 گرام
لونگ….20 گرام
کچری….20 گرام
سونٹھ…20 گرام
کالی مرچ…20 گرام
(تمام مصالحوں کو پیس کر لیں)
بنانے کا طریقہ:-

ایک دیگچی میں گھی ڈال کر پیاز سنہری کر لیں. لہسن اور ادرک کو بھون کر سرخ مرچ شامل کر کے گوشت کو بھی بھونیں .پھر پسے ہوےمصالحے کے 2 چمچ شامل کریں .پانی خشک ہونے تک پکایں. پھر اس میں دہی شامل کریں. اسکےبعد نمک تمام مصالحے اور نہاری پاوڈر بھی شامل کر دیں. پھر دس کپ پانی شامل کر کے پکنے کے لیے رکھ دیں .ایک گھنٹے کے لیے دھیمی آنچ پر پکائں. میدہ اور آٹا چھان کر پانی میں پیسٹ بنا کر شامل کریں. پھر آخر میں پیاز اور گھی کا بھگار لگایں.
باریک کٹی ادرک دھنیا ہری مرچ اور لیموں کے رس کے ساتھ پیش کریں.

Domain & Hosting bundle deals!

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.