کورونا کا مریض جو خوش قسمت رہااس کی آپ بیتی سنیں اسی کی زبانی

کورونا کا مریض جو خوش قسمت رہا

کورونا کا مریض ہونے کے ناطے اس وائرس کے لاحق ہونے سے کیا محسوس ہوتا ہے آئیں جانتے ہیں ایک اسے مریض سے جو 3 مارچ 2020 کو کورونا کے شکار بنے، اس سارے عرصے میں انکے احساسات اور جذبات کیا رہے، وہ کس کیفیت سے گزرے، اور کس طرح سے صحتیاب ہوئے ؟

کورونا کا مریض لیون چیس

ہائے! آپ اِدھر اُدھر سے سننے والے بہت سارے لوگوں کے برعکس ،مجھ میں حقیقت میں کوویڈ ۔19 کے رزلٹ پازیٹو آئے ہیں یعنی میں آج سے با ضابطہ طور پر کورونا کا مریض بن گیا ہوں۔ میرے اندازے کے مطابق میں تقریبا 3 مارچ کو اس موزی مرض کا شکار ہوا تھا اور تقریبا ایک ہفتے کہ بعد میں بیمار ہو گیا تھا، اور ابھی آج ، 17 مارچ کو میرے سرکاری ٹیسٹ کے نتائج موصول ہوئے ہیں جن کے مطابق میں‌کورونا کا مریض ہوں۔

کورونا وائرس مجھے ایسا لگتا ہے کہ سب سے زیادہ تباہ کن فلو کی طرح ہے۔ بخار کی شدیدکیفیت ،سردی کا یہ عالم کے اگر میں تین سویٹر بھی پہن رہا ہوں تو میرے دانت کپکپا رہے ہیں۔ میں بڑے وثوق سے کہ سکتا ہوں کہ ، میں "خوش قسمت” ہوں ، کیوں کہ میرا درجہ حرارت کبھی بھی 102 ڈگری فارن ہائیٹ سے زیادہ نہیں گیا تھا ، لیکن پھر بھی ، ایسا محسوس ہوتا جیسے میرا جسم جل رہا ہے۔ اس کے علاوہ ، میرے دماغ میں ایک عام احساس جس کو میں کوئی بھی نام دینے سے قاصر ہوں بس اتنا کہ سکتا ہوں کہ یہ ایسا ہے جیسے ہر چیز میرے آس پاس ایک شور کی مانند ہے .

کچھ دن اسی کیفیت کے بعد ، میں ایک بہت پریشان کن خشک کھانسی میں مبتلا ہو گیا۔ لیکن ایک بار پھر ، میں خوش قسمت ہوں کیونکہ سینے میں تکلیف یا سانس لینے میں تکلیف نہیں ہوئی ہے ، جو میرے ہسپتال میں داخل ہونے کی ایک وجہ بن سکتی تھی۔

میں عام طور پر کھانے کا بہت زیادہ رسیا رہا ہوں مگر پچھلے کچھ دنوں سے میں چاہنے کے باوجود کچھ نہیں کھا سکا اور یہ ایک بہت ہی عجیب قسم کی کیفیت تھی، مجھے ایسا لگتا تھا جیسے میرا پیٹ بھرا ہوا ہے، حالانکہ میری خوراک نا ہونے کے برابر رہ گئی تھی.

خوش قسمتی سے ، میں صرف ٹائلنول لے کر اپنی علامات کو سنبھالنے میں کامیاب رہا ہوں ، اورمجھے اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے میری حالت بہتر ہو رہی ہے۔ اس سارے معاملے میں جو سب سے تکلیف دہ عمل رہا وہ یہی رہا کہ میں تمام وقت گھر میں بیٹھا صرف کھانستا رہا اور دیکھا جائے تو اس کے علاوہ کچھ کرنا بھی نہیں چاہئے.

جیسا کہ میں نے کہا ، میں خوش قسمت لوگوں میں سے ایک ہوں: ڈاکٹروں کے مطابق ، ممکنہ طور پر میں ایک اور ہفتے میں ٹھیک ہوجاؤں گا۔

کرونا کا مریض ہونے کے ناطے آپ لوگوں سے گزارش کرتا ہوں‌کہ میری اس بات پر یقین کریں آپ میں سے کوئی بھی کرونا کا مریض بننا نہیں چاہے گا جتنا خطرناک یہ مرض ہے، یہ ایک حقیقتا خطرناک وائرس ہے اور اس وائرس کی سب سے بدترین شکل یہ ہے کہ نہیں پتا آپ کو ہے یا نہیں اور آپ کے زریعے یہ مزید کتنے لوگوں‌کو پھیل رہا ہے. (شاید میں نے کورونا کا مریض ہونے سے پہلے کم از کم ایک ہفتہ اس وائرس کے ساتھ لا علمی میں ان گنت لوگوں سے ملاقات کی ہو۔) میرے مشورے پر دھیان دیں اور گھر ہی رہیں ، اور اپنےگندے ہاتھ دھوئیں چاہیں یہ گندے نا بھی ہوں پھر بھی بار بار دھوئیں!

لیون چیس کچھ عرصہ کورونا کا مریض رہنےکے بعد دوبارہ سے لکھتے ہیں:

مجھے یقین ہے کہ آپ میں سے بہت سارے لوگ سوچ رہے ہیں کہ میں کس طرح سے ٹیسٹ کرواسکایا مجھے کیوںکر لگا کے مجھے کرونا ٹیسٹ کروانا چاہیئے۔ اصل میں کچھ عرصہ پہلے میں نے براڈوے میں ایک شو دیکھا تھا اور اس شو کے دوران وہاں پر داخل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہنے والے یا لوگوں کو ان کی جگہوں کی نشاندہی کرنے والے ایک فردکے ساتھ ملاقات کی تھی جو کہ کرونا کا مریض تھا۔ ممکنہ طور پراس ملاقات کی وجہ سے ، میں اپنی بیماری کی علامات پر زیادہ توجہ دے رہا تھا جس میں فلو کے علاوہ باقی سب علامات موجود تھیں ، بہرحال مجھے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے بعد بالکل ٹھیک ڈکلیئر کیا گیا تھا۔حالانکہ مجھے نہیں لگتاتھا کہ یہ ٹھیک ہے ، لیکن کم سے کم یہاں نیویارک شہر میں ، وہ یہ کام کر رہے ہیں۔

خاص بات: میں 47 سال کی عمر میں ، معقول جسمانی شکل میں ایک ایسا فرد گنا جا سکتا ہوں جس کی صحت بالکل بہتر ہے اور جس کو کبھی بھی کوئی صحت کے حوالے سے کوئی خاص مسئلہ درپیش نہیں رہا۔

ترمیم 2: ایک بار پھر میں آپ سب کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں ایک دفعہ پھر اپنے ٹیسٹ کروائے ہیں اور مجھ میں انفلوئنزا کی دونوں اقسام کے لئے منفی رپورٹ آئی ہے۔ اب میں قطعی طور پر کہ سکتا ہوں کہ مجھے فلو نہیں ہے۔ مجھ پر بھروسہ کریں ، کاش میرے پاس یہی ہوتا مگر ایسا نہیں ہے۔ مجھے اپنی کہانی سنا کر آپ لوگوں سے کچھ وصول نہیں کرنا نا ہی مجھے کوئی لالچ ہے ، سوائے اس کے کہ میں بتا سکوں اس کیفیت سے جس سے میں اس وقت گزر رہا ہوں اس کے بارے میں دوسروں کو آگاہ کروں ۔

آپ میں سے بہت سے لوگ واضح طور پر خوفزدہ ہیں کہ اس وقت دنیا میں کیا ہورہا ہے ، اور یہ بات قابل فہم ہے۔ لیکن یہ ماننا کہ آپ گھر میں‌آرام دہ کرسی پر بیٹھے میری بتائی گئی علامات کو اپنے لگائے گیئے اندازوں کو درست سائنسی سی ڈی سی ٹیسٹ سے زیادہ مستند مان رہے ہیں حالانکہ یہ ٹیسٹ ایسا ہے جو کسی مستند ڈاکٹر کے ذریعہ ہی کرایا جاتا ہے ، یہ بات کافی مضحکہ خیز ہے ، اور یقین جانیں یہ بات دوسروں کے لئے بہت خطرناک ہے۔ مجھے نہیں‌معلوم کہ آپ اس بات کو کس طرح سے لیتے ہیں اور کیا سوچتےہیں مگر میں آپ کو یہ بات پھر سے کہنا چاہتا ہوں کہ بچو اس وقت سے جب آپ بھی کرونا کا مریض بن جاؤ اور اس گنتی میں شامل ہو جاؤ جس پر ابھی گھر بیٹھ کرخبریں دیکھتے ہوئے تبصرے کر رہے ہیں

اے خوبصورت دنیا:

آج (21 مارچ) ، کئی ہفتوں میں پہلی بار ، میں زیرو بخار یا فلو کی علامات سسے بچ کر اٹھاہوں۔ (یہ ، ویسے بھی ، ڈاکٹروں کی کہی گئی پیش گوئی کے مطابق دی گئی ٹائم لائن ہی ہے جنہوں نے گذشتہ ہفتے سٹی ایم ڈی میں مجھے جانچا تھا۔) ابھی بھی مجھے کھانسی کی بہت معمولی سی علامات باقی ہیں ، لہذا میں احتیاط کے طور پر خود کو الگ رکھنا جاری رکھوں گا۔ لیکن باقی سب چیزوں کو پڑے رکھ کر کہ رہا ہوں کہ مجھےآج کا دن بہت اچھا لگ رہا ہے.

اگر آپ فی الحال اس بیماری سے بیمار ہیں تو ، میں یہاں آپ کو یہ بتانے کے لئے حاضر ہوا ہوں کہ ، ہم میں سے بیشتر لوگوں کا یہ وقت گزر جائے گا ہاں میں جانتا ہوں‌کہ یہ اچھا وقت نہیں ہے مگر میں اتنا جانتا ہوں کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

اگر آپ اس کے بارے میں فکرمند ہیں تو آپ کو ہونا بھی چاہیئے مگر اس کے ساتھ ساتھ میں آپ سے گزارش کروں گا کہ اپنی صحت کا خیال رکھیں خود کو صاف رکھیں اور اپنے ہاتھ بار بار دھوتے رہیں اس کے ساتھ ساتھ اپنی خبروں کا مرکز کمرشل خبروں سے ہٹ کر مصدقہ خبروں کو بنائیں جیسے کہ سی ڈی سی: کورونا وائرس مرض 2019 (COVID-19)

اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ بیمار ہورہے ہیں — خاص طور پر اگر آپ کو بخار ، کھانسی ، اور سینے میں درد یا سانس لینے کے مسائل ہیں تو کسی طبی پیشہ ور سے رابطہ کریں۔ مجھ پر بھروسہ کریں ، میں جانتا ہوں کہ یہ کتنا خوفناک محسوس ہوسکتا ہے ، لیکن یہ آپ کے (اور آپ کے خاندان) کے لئے بہتر ہے کہ آپ اس کو جان جائیں اور اس کے بارے میں کچھ کرنے کے قابل ہو جائے۔ اگر ہم کسی ڈاکٹر سے ملنے نہ جاتے جب ہمیں ضرورت محسوس ہوئی کچھ عرصہ پہلے تو ہم اپنی بیوی کا نمونیہ بروقت نہ پکڑتے اور میں ابھی اس طرح کی خوش کن کہانی سنانے یہاں نہیں آ پاتا۔

ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اس مشکل وقت سے باہر نکل آئیں گیں ، امریکیوں اور اچھےانسانوں کی حیثیت سے ۔ اس مشکل وقت میں اپنا خیال رکھیں ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور سائنس دانوں اور صحت سے متعلق پیشہ ور افراد کی بات سنیں! وہ ابھی ہم سب کے لئےاپنے ڈیوٹی کے اوقات سے کہیں زیادہ کام کر رہے ہیں ، اور وہ تمام لوگ ہماری ہمدردی اور احترام کے مستحق ہیں!

اس انتہائی مشکل وقت کے دوران تمام نیک خواہشات اور اعتماد کے ووٹوں کا شکریہ۔

نیو یارک شہر سے محبت ،

Leon Chase
لیون چیس خوشگوار موڈ میں

لیون

آج (29 مارچ) پہلا دن تھا جب میں کھانسی کے بغیر اٹھا۔ جس کا مطلب ہے کہ ، مزید 3 دن میں ، مجھے امید ہے کہ مجھے غیر متعدی سمجھا جائے گا یعنی آج کے بعد کرونا کا مریض نہیں سمجھا جاؤں گا . تاہم ، چونکہ یہ وائرس پھیل رہا ہے ، خاص طور پر یہاں نیو یارک شہر میں ، میں اس بات کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں: میں خوش قسمت افراد میں سے ایک ہوں۔ میری بیماری کبھی بھی سانس کی تکلیف کی سطح تک نہیں بڑھی۔ اور بھی بہت سارے ایسے ہیں جو اتنے خوش قسمت نہیں ہیں۔ اپنی آخری پوسٹ کے بعد سے ، میں نے کوویڈ 19کا شکار دوست کھو دیا ہے ، اور اس وقت مزید تین افراد کو جانتا ہوں جو اس وقت اسپتال میں داخل ہیں۔ میں نے تجربہ کارڈاکٹروں ، تجربہ کار نرسوں سے سنا ہے جو ہر صبح اپنی ڈیوٹی پر جانے سے پہلے رو رہے ہوتے ہیں کیونکہ ان کی ملازمت میں موت کی شرح فی گھنٹہ ایک شخص تک ہوتی ہے اور لاشیں جن کو دفنانے کے لیئے جگہ نہیں ہے وہ ایک ٹریلر پر ڈھیر کر دی جاتی ہیں۔ یہ وبائی بیماری حقیقت ہے ، اور یہ مہلک ہے میرا یقین کریں۔

میں نے یہاں پر موصول ہونے والی تمام نیک خواہشات اور مبارکبادوں کی تعریف کی۔ لیکن براہ کرم اپنے ذاتی تجربے کی ترجمانی اس علامت کے طور پر نہیں کرتے ہیں کہ "سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا” یا "اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے”۔ یہ وائرس کسی کو بھی مار سکتا ہے ، اور یہ بغیر کسی انتباہ کے تیزی سے ہلاک ہوسکتا ہے۔ میں ہمیشہ کے لئے شکر گزار ہوں کہ میری بیوی اور مجھے سخت تکلیف نہیں پہنچی ، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بہت سارے ، بہت سے دوسرے نہیں ہوں گے۔ جہاں کہیں بھی ہو ، براہ کرم جب بھی ممکن ہو تنہا رہیں ، اور حفظان صحت اور ذاتی رابطہ کے ساتھ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ جیسا کہ میں نے پہلے کہا ، ہم اس مشکل وقت سے گزر سکتے ہیں ، لیکن ہمیں اس کے بارے میں ہوشیار رہنا ہوگا ، اور اسے سنجیدگی سے لینا چاہئے۔

ایک بار پھر تمام قسم کے الفاظ کا شکریہ۔

لیون

Domain & Hosting bundle deals!

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.