6,059

’مجھے لگتا ہے جیسے شیطان میرے اندر ہے‘ کورونا وائرس کا شکار ہونے والی 28 سالہ لڑکی نے سب کو خبردار کردیا

دنیا بھر سے کورونا وائر س کا شکار ہونے والے افراد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آ رہی ہیں جن میں وہ دنیا کو خبردار کر رہے ہیں اور اپنا تجربہ بیان کر رہے ہیں۔ اب ایک برطانوی لڑکی نے بھی ہسپتال کے بستر سے دنیا بھر کے لیے وارننگ جاری کر دی ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق اس 28سالہ لڑکی کا نام جیمی بیگٹ ہے جسے کورونا وائرس کی علامات شدید ہونے پر ہسپتال میں آکسیجن لگائی جا رہی ہے۔ جیمی نے اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ ”کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر مجھے ایسے احساس ہوتا ہے جیسے شیطان میرے جسم میں سرایت کر گیا ہو۔“

ایسیکس کی رہائشی جیمی کہتی ہے کہ ”میں نے بیرون ملک سفر بھی نہیں کیا اور کسی ایسے آدمی سے بھی نہیں ملی جس کے متعلق میں جانتی ہوں کہ اسے کورونا وائرس ہے۔ اس کے باوجود مجھے وائرس لاحق ہو گیا۔ میں باقاعدگی سے جم جاتی ہوں،

صحت مندانہ خوراک کھاتی ہوں اور میری عمومی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ اس کے باوجود مجھ میں کورونا وائرس کی علامات انتہائی سنگین ہو چکی ہیں اور مجھے نمونیا ہو گیا ہے۔ “

جیمی کا کہنا تھا کہ ”ابتداءمیں مجھ میں سردی لگنے جیسی علامات ظاہر ہوئیں۔ میں اسے سینے کی انفیکشن سمجھی اور ڈاکٹر کے پاس گئی۔ مجھے بخار تھا اور متلی سی ہو رہی تھی۔ ڈاکٹر نے میں ادویات تجویز کر دیں۔ اگلے کچھ دن میری حالت کچھ بہتر ہوئی تاہم کھانسی کے دورے جاری رہے اور پھر مجھے نمونیا ہو گیا۔ اس بار میں ڈاکٹر کے پاس گئی. تو مجھ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی۔ اس مرض کی وجہ سے میرا پورا جسم خوفناک تکلیف میں مبتلا ہے اور ہر سانس کے ساتھ ایسی تکلیف ہوتی ہے

جیسے میرے سینے میں خنجر گھونپ دیا گیا ہو، مجھے ایسے لگتا ہے جیسے میرے اندر سوراخ کیے جا رہے ہوں۔ میں 8سالہ بچے کی ماں ہوں اور مجھے ڈر ہے کہ کہیں مجھ سے اسے بھی وائرس لاحق نہ ہو گیا ہو۔ “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.