41

ہرسال37 لاکھ افراد ذیابیطس کے باعث موت کا شکار ہوتے ہیں، عالمی ادارہ صحت

جینوا: عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھرذیابیطس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے وجہ سے ہر11 میں سے ایک فرد ذیابیطس کے مرض کا شکارہوچکا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر ذیابیطس کا مرض تیزی کے ساتھ اپنی جڑیں پھیلارہا ہے جس کے باعث اب تک ہر 11 میں سے ایک فرد ذیابیطس کا شکار ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 37 لاکھ افراد ذیابیطس کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لہٰذا اگر اس کی روک تھام کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے تو ان اموات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1980 میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد 10 کروڑ سے زیادہ تھی لیکن مرض میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے سال 2014 تک اس کی تعداد چار گنا اضافے کے ساتھ 42 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں