google-pixel 53

گوگل پکسل سمارٹ فونزکی دنیا میں ایک نیا نام

گوگل کا 4 اکتوبر کو ہونے والا فنکشن اہمیت اختیار کرتا جا رہا ہے، اس کی وجوہات میں سے سب سے بڑی وجہ اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کی بنیاد پر گوگل کے اپنے سمارٹ فون کا اعلان متوقع ہے، امید کی جا رہی ہے کہ یہ فون سیمسنگ گلیکسی سے بہتر فون ہوگا۔

گوگل کی اب تک توجہ صرف اپنے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ پر تھی جبکہ دوسری جانب ہارڈویر (فون) بنانے والی کمپنیز کی بنیادی توجہ ان کے فونز کو بہتر کرنے پر مرکوز تھی، فون بنانے والی مشہور کمپنیز جیسے کہ سیمسنگ، ایل جی، موٹرولا اور بہت ساری دوسری کمپنیز کو یہ فائدہ حاصل ہے کہ وہ گوگل کا بنایا ہوا اینڈرائیڈ سافٹ ویئر اپنے فونز میں استعمال کرسکتے ہیں بجائے اسکے کہ وہ گوگل یا آئی فون کی طرح کا اپنا سافٹ وئیر بنانے کے چکر میں پریشان ہوتے رہیں۔

ایسا لگ رہا ہے کہ گوگل اب اپنا فون بنانے اور مارکیٹ کا یہ حصہ بھی اپنے نام کرنے میں سنجیدہ ہو چکا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن کمپنی گوگل سے امید کی جارہی ہے کہ وہ ایک نارمل سمارٹ فون سے کچھ  بہترقسم کا فون متعارف کروائے گی جو استعمال کرنے والے کے لئے باعث مسرت ہوگا۔

دنیا کی چند مشہور کمپنیز میں سے ایک  VentureBeat کا کہنا ہے کہ یہ فون گوگل پکسل کے نام سے ہے اور وہ دعوٰی کر رہے ہیں کہ وہ اس فون کو دیکھ چکے ہیں، جو کہ مندرجہ زیل خصوصیات کا حامل ہے۔

[divider]گوگل پکسل[/divider]

گوگل پکسل

SCREEN : 5″

RAM : 4 GB

ROM : 32 GB

CAMERA : 12 MP

BATTERY : 2770 MAH

[divider]گوگل پکسل XL[/divider]

google_pixel_xl

SCREEN : 5.5″

PROCESSOR : Quad-Core 204 GHz 64-bit

RAM : 4 GB

ROM : 32 GB

CAMERA : 12 MP

BATTERY : 3450 MAH

افواہ ہے کہ گوگل پکسل مشہور کمپنی ایچ ٹی سی کا بنایا ہوا ہےجبکہ اس سے پہلے گوگل ایل جی اور موٹرولا سے نیکسیس سیریز بنوا چکا ہے، سننے میں آ رہا ہے کہ اس میں یو ایس بی چارجنگ پورٹ بھی ہو گی، اور اس کی پچھلی طرف فنگر پرنٹ سکینر بھی ہوگا مزید یہ کہ اوپر کی طرف ہیڈ فون جیک  کے بھی دیکھا جا سکتا ہے دی گئی تصویروں میں۔ مگر سب سے مزے والی بات گوگل اسسٹنٹ کی ہے جو اس میں موجود ہوگا۔ اب آپکو مزید OK GOOGLE نہیں کہنا پڑے گا۔

اینڈرائیڈ پولیس کے مطابقگوگل پکسل چھوٹا والا پاکستانی کرنسی کے مطابق 65،000 کہ آس پاس کی قیمت کا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں