105

کیا عورت مرد کی طرف سے مباشرت کی خواہش کا انکار کرسکتی ہے؟

پیغمبراسلام(ص) اور اہل بیت اطہار{ع} کی روایتوں کے مطابق یہ مطلب بیان کیا گیا ہے کہ مرد اور عورت کو ازدواجی زندگی کے سلسلہ میں ایک دوسرے کی رعایت کرنی چاہئے-یہ رعایت دو جانبہ ہے اور تمام حقوق من جملہ ازدواجی زندگی کے بارے میں ہیں- ان روایات میں مرد سے کہا گیا ہے کہ: “مستحب ہے کہ مرد مباشرت کا کام آرام سے ، رک رک کر اور لذت و تفریح کے ساتھ انجام دےلیکن مباشرت کے حقوق کا نفاذ عورت کے ذمہ ہے، اور یہ کام کافی اہمیت رکهتا ہے، ہم اس سلسلہ کی بعض روایات کی طرف ذیل میں اشارہ کرتے ہیں:
امام صادق{ع} فرماتے ہیں: “ایک عورت پیغمبر اکرم {ص} کی خدمت میں حاضر ہوئی، اور عرض کی :عورت پر مرد کا کیا حق ہے؟ آنحضرت{ص} نے فرمایا: مرد کی جنسی خواہشات پوری کرے، حتی کہ اگر عورت اونٹ پر بهی سوار ہو”

امام باقر {ع} نے بهی پیغمبر اسلام {ص} سے نقل کیا ہے کہ آنحضرت{ص} نے عورتوں سے فرمایا: “اپنے مردوں کو مباشرت سے روکنے کے لئے اپنی نمازوں کو طولانی نہ کریں”

ایک دوسری روایت میں امام صادق {ع} عورتوں کے اس عمل اور اس کے نتائج کے بارے میں اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: “جو عورت اپنے شوہر کو بستر خواب میں معطل کرے اور مباشرت کرنے پر راضی نہ ہو، یہاں تک کہ مرد کو نیند آجائے توجب تک مرد نیند کی حالت میں ہوتا ہے، ملائکہ اس عورت پر لعنت بهیجتے ہیں-
اسلام کی طرف سے عورتوں پر یہ سب تاکیدات اس لئے ہیں کہ معاشرہ شہوت کے طغیان کی وجہ سے تباہ وبربادی سے دوچار نہ ہوجائے، اور شہوانی جبلتیں خاندان کے ذاتی  اور سالم ماحول میں پوری ہوجائیں-
بیشک اگر عورت کے پاس عدم اطاعت کے بارے میں کوئی اطمینان بخش دلیل موجود نہ ہو، تو مرد کے گناہ میں ایک حد تک شریک اور قصوروار ہے، لیکن ہم مجموعی طور پر اس مشکل کو حل کرنے کے لئے چند تجاویز پیش کرتے ہیں:
الف} مرد کو اسلام کے بعض احکام، مثال کے طور پر مذکورہ احکام و دستور کو اپنی بیوی کے سامنے بیان کرنے چاہئیں-
ب} مرد کو مشکلات کی نشا ندہی کرنے کے لئے اقدام کرنا چاہئے- وہ اپنی بیوی کے سامنے مشکلات بیان کرکے اور یہ بیان کرکے کہ عدم اطاعت ان کی مشترک زندگی کے لئے خطرناک ہوسکتی ہے، بیوی کو قائل کرسکتا ہے- ممکن ہے کہ عورت کے پاس بهی اس عمل کے بارے میں کوئی دلیل موجود ہو-
ج} بعض اوقات عورت کی نافرمانی، قبلا اس کی جنسی خواہشات پوری نہ ہونے کی وجہ پر مبنی ہوسکتی ہے- جیسا کہ روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ عورت کی جنسی خواہشات کا پورا نہ ہونا اس کے جذبات اور ذہنیت پر برے اثرات پڑنے کا سبب بن سکتا ہے-
د} مرد کو اس کا خیال رکهنا چاہئے کہ عورت کی طرف سے عدم اطاعت، ایک مسلمان کے لئے قابل قبول اور خدا پسند دلیل نہیں ہوسکتی ہے کہ وہ اس وجہ سے گناہ کا ارتکاب کرے- مرد اور عورت دونوں کو توکل اور توسل کے ذریعہ مشکلات کے سرچشمہ کو پیدا کرکے عقل و منطق کے ذریعہ ان مشکلات کو حل کرنا چاہئے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں