29

عدالت عظمیٰ پاناما کیس کا فیصلہ آج سنائے گی.

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان پاناما پیپرز سے متعلق مقدمے کے بارے میں اپنا فیصلہ کل دوپہر دو بجے سنائے گی۔
عدالت عظمیٰ نے اس سال 23 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جبکہ مقدمے کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے کی تھی۔ 

پاناما کیس کا فیصلہ سننے کےلئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید عدالت جائے گے۔ 

پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی، اسدعمر، عارف علوی اور شفقت محمود بھی عدالت جائیں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزراء کی بڑی تعداد بھی سپریم کورٹ پہنچے گی۔

عدالت عظمیٰ میں داخلے کےلئے تمام سیاسی جماعتوں کو 15، 15 سیکیورٹی پاسز جاری کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں