پاناماکیس کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں دو فیصد کمی جبکہ تحریک انصاف کی مقبولیت میں تین فیصد اضافہ ہوا 24

پاناماکیس کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں دو فیصد کمی جبکہ تحریک انصاف کی مقبولیت میں تین فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک کی تاریخ کے اہم ترین کیس پاناما لیکس کے فیصلے کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں 2فیصد کمی جبکہ تحریک انصاف کی مقبولیت میں 3فیصد اضافہ ہوا ہے ۔بین الاقوامی سروے کمپنی گیلپ کے حالیہ سروے میں جب لوگوں سے پوچھا گیا کہ پانامہ فیصلے سے پہلے آپ کا کیا ارادہ تھا کہ آئندہ الیکشن میں کس پارٹی کے نمائندے کو ووٹ دیں گے تو 38فیصد لوگوں نے مسلم لیگ ن ،22فیصد لوگوں نے تحریک انصاف جبکہ17فیصد لوگوں نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا تاہم فیصلے کے بعد ن لیگ کو 36فیصد ،تحریک انصاف کو 25فیصد جبکہ پیپلز پارٹی کو 16فیصد لوگوں نے ووٹ دینے کی بات کی ۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں