18

فیس بک کی مدد سے فری وائی فائی استعمال کریں

اسلام و علیکم دوستو،

آج کے دور میں تقریباَ ہر شخص انٹرنیٹ استعمال کرتا ہے اب چاہے وہ جی ایس ایم ہو یا پھر تھری جی ،فور جی ایل ٹی ہو نہیں تو وائی فائی استعمال ہوتا ہے، آج میں آپ کو بتاتا ہوں کہ فیس بک کی مدد سے فری میں وائی فائی کیسے استعمال کیا جاتا ہے،

تقریباَ ہر شخص جس کی رسائی انٹرنیٹ تک ہے وہ فیس بک لازمی استعمال کرتا ہے اور یقیناَ آپ کے فون میں بھی فیس بک اپلیکیشن انسٹال ہوگی اگر ایسا ہے تو آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں اپنے آس پاس فری وائی فائی ڈھونڈنے کے لئے، تصویروں کی مدد سے نیچے طریقہ بتا رہا ہوں اگر کوئی سوال ہو تو آپ کمنٹ کر کے پوچھ سکتے ہیں.

سب سے پہلے آپ کو اپنی فیس بک اپلیکیشن چالو کرنی ہے اور مینو نیچے موجود تین عدد لائینیں جو بنی ہوئی ہیں ان پر کلک کرنا ہے جیسے نیچے دی گئی تصویر میں‌دکھایا گیا ہے،

نیچے سکرول کرتے جائیں جب تک کہ آپ نیچے دی گئی تصویر جیسی تصویر نہ دیکھ لیں.

اب چونکہ آپ پہلی دفعہ یہ سروس استعمال کرنے جا رہے ہیں اس لئیے آپ کو اپنی لوکیشن سروس چالو کرنی پڑے گی ( جو کہ آپ جب چاہیں دوبارہ بند کر سکتے ہیں کسی بھی وقت ) جیسا کہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے.

سب سے پہلے آپ کو اپنے آس پاس موجود فری وائی فائی نیٹ ورکس کی لسٹ دکھائی دے گی

آپ اپنی مطلوبہ جگہ پر کلک کریں گیں تو آپ کے سامنے ایک نقشہ کھل جائے گا، آپ اس نقشے سے اپنی من پسند جگہ کا وائی فائی چیک کریں اور استعمال کرنا شروع کر دیں، ایک بات کا دھیان رہے کہ یہ جگہیں ویسے تو فری وائی فائی کی سہولت مہیا کرتی ہیں مگر ہو سکتا ہے کہ انکی اپنی کچھ شرائیط ہوں وائی فائی کا پاس ورڈ بتانے کہ حوالے سے بدقسمتی سے پاسورڈ وغیرہ کی سہولت فیس بک پر موجود نہیں‌ہے.

لوکیشن سروس کو بند کرنے کا طریقہ:

جیسا کہ اُوپر تذکرہ کیا جا چکا ہے کہ آپ اپنی لوکیشن سروس کو دوبارہ بند کر سکتے ہیں یہاں ہم آپ کو تصویروں کی مدد سے اس کا طریقہ سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں.

سب سے پہلے تو تین لائینوں والے نشان کو دبا کر اپنے اکاؤنٹ کی ترتیبات والے حصہ میں داخل ہو جائیں جیسا کہ تصویر میں واضع کیا گیا ہے.

اب لوکیشن کے بٹن کو دبائیں اور درمیان میں موجود لوکیشن کی دستیابی والے نشان کو دبا کر بند کر دیں.

نوٹ: یہ تصویریں آئی فون سے لی گئی ہیں اینڈراؤڈ فون میں نشانات تھورے مختلف ہوں گیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں