9

مائیکروسافٹ نے انعام کی رقم زیادہ کر دی بگز باؤنٹی پروگرام کی مد میں.

تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ نے اپنی نئے آپریٹنگ سسٹم جسے ونڈوز 10 کا نام دیا گیا ہے اس میں موجود بگز اور غلطیوں‌ کی نشاندہی کرنے پر انعامی رقم دگنا کر دی ہے، اگر آپ سکیورٹی سے متعلقہ کوئی اہم نشاندہی کرتے ہیں تو مائیکروسافٹ آپ کو 15000ڈالر تک کا انعام دے گا جبکہ اگر آپ ہائپروی سے متعلقہ کسی غلطی یا بگ کی نشاندہی کرتے ہیں‌تو آپ کو ڈھائی لاکھ ڈالر تک کی رقم انعام میں مل سکتی ہے،

مائیکروسافٹ کے نمائندے نے حال ہی میں کی گئی ایک تحریر میں کہا ہے کہ سکیورٹی ہمیشہ سے بدلتی رہتی ہے اور اس پر نظر رکھنی ضروری ہے. ہم نے اپنے اس نئے پروگرام کو بگس باؤنٹی کا نام دیا ہے اور امید ہے کہ اس سے ہمیں اپنے سکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی.

یاد رہے کہ مائکروسافٹ اپنا یہ بگز باؤنٹی والا پروگرام 2012 سے چلا رہا ہے اور پرانی خبروں کے مطابق مائیکروسافٹ 10000 ڈالر تک رقم ادا کرتا رہا ہے بگز کی نشاندہی کرنے پر، اسی سے ملتے جلتے پروگرام فیس بک، ایپل اور گوگل وغیرہ نے بھی متعارف کروا رکھے ہیں جسکی وجہ سے سکیورٹی کو کنٹرول کرنے میں بہت مدد ملتی ہے.

اس پوسٹ میں موجود تصویر گوگل سے حاصل کی گئی ہے. کسی بھی قسم کی مماثلت اتفاقیہ ہو گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں