42

آئی فون کی جدید ٹیکنالوجی پر سوالیہ نشان

آج مجھے ایپل کی طرف سے موبائل سافٹ وئیر کی اپگریڈیشن کی اطلاع موصول ہوئی. جس میں ایپل کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ آپ کے موبائل کے اپریٹنگ سسٹم میں کچھ اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کو حاصل کرنے کے لئے آپ کو اسے اپگریڈ کرنا پڑے گا.

جب میں نے اس کو چیک کیا تو مجھے پتا چلا کہ جو جدید اپریٹنگ سسٹم ایپل نے متعارف کروایا ہے وہ 11.0 ہے جبکہ اس سے پہلے ہم 10.3.3 استعمال کر رہے تھے، شوق شوق میں جلدی سے اپڈیٹ کر ڈالا. مگر جب اپڈیٹ مکمل ہونے کے بعد فون کو بند پونے کے بعد دوبارہ چلا میں تو ایک بار حیران و ششدر ہی رہ گیا کہ کیا یہ واقعی ہی میراآئی فون ہے یا کہ کوئی انڈرائیڈ موبائیل میں نے تو بڑی مشکل سے اپنے جذبات پر قابو پایا اور دماغ میں آنے والی گالیوں کو دماغ تک ہی محدود رکھا.

اس اپڈیٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ایپل والے اب شائید اینڈرائیڈ سے متاثر ہو گئے ہیں. یقین مانیں میرا تو دل ہی اچاٹ ہو گیا ہے، ہو سکتا ہے کہ آپ اگر اپنے آئی فون کو اپڈیٹ کر کے استعمال کریں تو آپ کا اندازہ و تجربہ مجھ سے مختلف ہو اور آپ کو اچھا بھی لگے ، فلحال تو اس نئے ورژن کو استعمال کر کے بلکل بھی اچھا نہیں لگ رہا مجھے لیکن کیا کِیا جا سکتا ہے اسی کو تو کہتے ہیں “مجبوری کا نام شکریہ”.

آپ بھی دیکھیں اور مزے کریں.

کچھ تصویریں نیچے آپ لوگوں کے لئے شیئر کر رہا ہوں تاکہ آپ لوگ محتاط رہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں