13

عدالت سے انتہائی بری خبر آ گئی, شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم بن جائیں گے یا نہیں

عدالت سے انتہائی بری خبر آ گئی, شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم بن پائیں گے یا نہیں…

کیا شاہد خاقان عباسی کا شیروانی سجانے کاخواب ادھورا  ہی رہ گیا جائے گا
تازہ ترین تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مسلم لیگ نواز کی جانب سے شاہدخاقان عباسی کی بطور وزیراعظم نامزدگی چیلنج کردی گئی ہے, درخواست گزار کی طرف سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شاہدخاقان عباسی پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں، شاہد خاقان صادق و امین کی تعریف پر پورا نہیں اترتے۔درخواست میں درخواست گزار کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر پٹرولیم ایل این جی معاہدوں میں کرپشن کی، شیخ عمران کو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور اور اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایم ڈی پی ایس او مقرر کیا گیا،سابق وزیر اعظم نوازشریف کی مداخلت پر شاہد خاقان عباسی کیخلاف نیب انکوائری روکی گئی۔درخواست گزار نے یہ بھی استدعا کی ہے کہ شاہد خاقان کو وزیراعظم کے عہدے کیلئے نااہل قرار دیا جائے، شاہدخاقان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں، نیب کو شاہد خاقان کیخلاف ازسرنو تحقیقات کا حکم دیا جائے اور فیصلہ آنے تک انتظار کیا جائے۔اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان میں نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف درخواست دائر کی گئی، جس میں ان کی نامزدگی چیلنج کردی گئی، درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنایا کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی درآمد کا معاملہ نیب میں زیرالتوا ہے، مقدمے میں ملوث شخص کی نامزدگی غیر قانونی ہے لہٰذا ان کی نامزدگی کالعدم قراردی جائے۔یاد رہے کہ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیر اعظم جبکہ شہبازشریف کو مستقل وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو 45دنوں کے لیے وزیر اعظم بنایا جائے گا، جس کے بعد مستقل طور پر شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں