10

منتخب وزیراعظم شاہدخاقان نےپہلےخطاب میں ہی سب کے دل جیت لئے

اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہےکہ پانامہ فیصلےکےبعد مسلم لیگ ن میں انشاءاللہ اب کوئی دراڑ نہیں پڑی۔ نوازشریف پرکرپشن کاکوئی چارج نہیں ہے۔
قومی اسمبلی میں بطوروزیراعظم اپنے پہلے خطاب میں شاہد خاقان کاکہناتھاکہ اپنی پارٹی اورووٹ دینےوالےدوستوں کاشکرگزارہوں۔ شاہدخاقان نےکہاکہ سب سےبڑھ کرمیاں نوازشریف کاشکرگزارہوں جنھوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔
شاہدخاقان عباسی نے اپنے خطاب میں طنزیہ کہاکہ گالم گلوچ کرنےوالی پی ٹی آئی قیادت کابھی شکرگزارہوں۔نومنتخب وزیراعظم کاکہناتھاکہ ہم نےسپریم کورٹ کےفیصلےکوقبول کیا،فیصلےکےبعدہماری پارٹی میں کوئی دراڑنہیں پڑی۔ ان کاکہناتھاکہ اس عدالت سےبڑی ایک اورعدالت لگےگی۔ اس عدالت میں کوئی جےآئی ٹی نہیں ہوگی۔
ایوان میں شورشرابہ ہونے پر ان کا کہناتھاکہ یہ جوکررہےہیں،وہ ہم بھی کرسکتےہیں۔ ہمارےلیڈرکاحکم ہےکہ گالی کاجواب شائستگی سےدیاجائے۔
وزیراعظم نے بتایاکہ نویدقمرامریکامیں دوسال تک میرےروم میٹ رہے۔ آج اپوزیشن لیڈرنےدونوں بھائیوں کوانتخاب لڑوادیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں