انسانیت اور جنت 29

انسانیت اور جنت

بلا شبہ ڈاکٹر روتھ فاو پاکستانی قوم کی محسنہ ہیں۔ اور مدرٹریسا تقریبا” پوری دنیا کی محسنہ ہیں۔ چاہے انہوں نے اپنی خدمات کا بدلا لیا ہو یا نا لیا ہو سب دنیا والوں کو اور ان ڈاکٹر صاحبہ کے معاملے میں ہمیں پاکستانیوں کو بحثت ایک قوم ان کا احسان مند رہنا چاہیے۔
لیکن ہمیشہ کیطرح ‘انسانیت’ کا چور بیچنے والے اپنا اپنا اسٹال لگائے بیٹھے ہیں۔ گما پھرا کر ہر خدمت کا صلہ صرف جنت ہی بتلا رہے ہیں ۔۔۔۔اور تو اور جو آخرت کو مانتے نہیں جنت دوزخ کو قصے کہانیاں کہتے کہتے ہلکان ہوتے رہتے ہیں وہ بھی ان ڈاکٹر صاحبہ اور مدر ٹریسا کو مسلمانوں کی جنت ہی دلوانا چاہ رہے ہیں گویا وہ مان رہے ہیں کہ صرف از صرف اسلام ہی سچ ہے اور مرنے کے بعد کی زندگی حق ہے اور ہیون جس کو مسلمان جنت کہتے ہیں وہ ہی فینل اور اصل ہے.
میں ان دماغی مریضوں (ملحدوں) کو اگنور کرتے ہوئے ان مسلمانوں سے سوال کرنا چاہتا ہوں (جو ان ڈاکٹر صاحبہ اور مدر ٹریسا کو مسلمانوں کی جنت میں داخل کروانے میں بضد ہیں (کیونکہ ان دو ناموں کے پیچھے چھپ ہی لوگ اپنا اپنا چورن بیچ رہے ہوتے ہیں)
کیا کبھی ڈاکٹر روتھ یا مدر ٹریسا اسلام میں پیش کردہ جنت کی امیدوار رہی ہیں؟؟؟
ان دونوں صاحبہ کی یہ خدمات کس مقصد کیلیے تھی؟ اور کیا ان کا مقصد پورا ہوا کہ نہیں؟؟؟
کیا اسلام میں پیش کردہ جنت کی بنیادی شرائط ان محترماز نے پورا کیں؟؟؟
جیسے کسی ملک جانے کیلیے اس ملک کے ایمگریشن رولز پورے کرنے پڑتے ہیں ، جب تک پارسپوٹ اور ویزہ جیسے بنیادی ڈاکومنٹس موجود نا ہوں حکومتیں ملک میں داخل نہیں ہونے دیتیں چاہے میں اور آپ اسکی تعریفوں کے پل کیوں نا باندھ دیں ۔۔۔۔۔ایمبیسی سے جواب آئے گا کہ اچھی بات ہے کہ اس میں بہت صفات ہیں مگر یہاں داخل کروانے کیلیے اسے امیدوار بناو اور ہماری بنیادی شرائط پوری کرواو۔۔
میری اپنی خواہش یہ ہی تھی کہ جہاں ڈاکٹر اور مدر ٹریسا صاحبہ نے اتنے مشکل مشکل کام کیے تھے ایک اور اسان سا کام بھی کر جاتی یعنی کلمہ توحید ورسالت ص کا اقرار بھی کر (کے ہی دنیا سے) جاتی کہ جنت یاجنت الفردوس کی امیدوار بھی بن کر رخصت ہوتیں۔۔۔۔۔۔
مجھے یقین ہے کہ انکی خدمات کاموت تک کا مقصد پورا ہو چکا ہو گا تو موت کے بعد والی ذندگی کا مقصد بھی بڑا ہونا چاہیے تھا کیونکہ اسلام سب مزاھب (عیسائیت) کی اچھائیاں لیے ہوئے ہے اور پہلے انبیاء کو حق سچے انبیاء کا اقرار بھی کرواتا ہے۔

مصنف : الطاف احمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں