75

موبائل فون پر جاسوسی

اگر آپکے پاس انڈرائڈ فون موجود ہے تو آپکے لیے کسی بھی جاسوس کی ضرورت نہیں ہے بلکہ آپکا اپنا انڈرائڈ فون آپکا سب سے بڑا جاسوس ہے۔

سیکیورٹی ریسرچ فرم اے وی جی کا کہنا ہے کہ انڈرائڈ اسمارٹ فون میں ایک ایسا خطرناک پروگرام موجود ہے جو کہ فون بند ہونے کی صورت میں بھی آپ کے فون سے کال اور تصاویر بنا سکتا ہے۔

اے وی جی کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے کے لیے یہ پروگرام آپ کے فون کے شٹ ڈاؤن کے عمل کو ہیک کر لیتا ہے اور آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فون بند ہو رہا ہے۔ اس عمل کے دوران یہ پروگرام موبائل کی اسکرین پر شٹ ڈاؤن کا لوگو دکھاتے ہوئے اسکرین کو بند کردیتا ہے تاہم ایسا صرف دیکھنے میں ہوتا ہے اور حقیقت میں اسمارٹ فون ‘آن’ ہی رہتا ہے۔

shutdown-android-devices

ایسی حالت میں یہ پروگرام آپ کے فون کو کسی کو بھی میسجز بھیجنے، کال کرنے اور فون کے کیمرے سے تصاویر اور ویڈیو بنانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

اے وی جی کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات کے مطابق اس پروگرام کا نام “انڈرائڈ/پاورآف ہائی جیک اے” ہے۔ فرم کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام انڈرائڈ 5.0 سے پرانے تمام آپریٹنگ سسٹم والے اسمارٹ فونز کو متاثر کر رہا ہے۔

اے وی جے کے ترجمان نے ٹیکنالوجی سائٹ میش ایبل کو بتایا ہے کہ اب تک یہ پروگرام دنیا بھر میں دس ہزار سے زائد اسمارٹ فونز کو متاثر کر چکا ہے۔

اے وی جی کا کہنا ہے کہ ان کا نیا اینٹی وائرس اس پروگرام کو تلاش کر سکتا ہے تاہم کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ اپنا موبائل فون حقیقی طور پر بند رکھنا چاہتے ہیں تو وہ اس کی بیٹری کو نکال کر رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں