12

آزادی کپ جیتنے پرقومی کھلاڑیوں کی سوشل میڈیا پرمبارکباد

پاکستانی کھلاڑیوں نے آزادی کپ کے فائنل میں ورلڈ الیون کو 33 رنز سے شکست دے کر میچ کے ساتھ پوری قوم کے دل بھی جیت لیے۔
پاکستان کی جیت پر پوری قوم کے ساتھ قومی کھلاڑی بھی بے حد خوش ہیں اور انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار سوشل میڈیا پر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کیا ہے۔
بوم بوم آفریدی نے آزادی کپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی نے اس جیت کو یقینی بنایا اس کے علاوہ انہوں نےجیت کا سہرا سرفراز احمد کے سر سجاتے ہوئے کہا پاکستان زندہ باد۔
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے لکھا کہ پاکستان اور ورلڈ الیون ٹیم کا شکریہ جنہوں نے کرکٹ کے مداحوں کے چہرے پر خوشی بکھیری۔
شعیب ملک نے لکھا کہ ہماری دعائیں رنگ لے آئیں یہ سیریز بہت شاندار تھی۔
کرکٹر محمد حفیظ نے پاکستان آرمی اور پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت صرف آپ کی وجہ سے ممکن ہوسکی۔
عمراکمل نے ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ الیون نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردارا دا کیا۔
مصباح الحق نے پی سی بی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور پی سی بی نے بہت محںت سے کام کیا اور اس سیریز کو کا میاب بنایا۔
وقاریونس نے قومی ٹیم کو آزادی کپ جیتنے پر شابا ش دیتے ہوئے پی سی بی اور سیکیورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہا۔
کرکٹر محمد عامر نے بھی ٹوئٹر پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔
وہاب ریاض نے احمد فراز اور بابراعظم کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ساتھ ہی سیکیورٹی اداروں اور آرمی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
بابر اعظم نے مین آف دی میچ سیریز کا خطاب ورلڈ الیون کے نام کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پاکستان آمد کا بے حد شکریہ۔
کرکٹر کامران اکمل نے بھی ٹوئٹر پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی اور احمد شہزاد اور بابر اعظم کی بہترین باؤلنگ کرنے پر تعریف کی۔
احإد شہزاد نے لکھا کہ سیریز کے یہ 4 دن بہترین تھے ساتھ ہی انہوں نے ورلڈ الیون کی پاکستان آمد کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں