15

چائے اور کافی سے چھٹکارا پانے کے آسان طریقے

چائے اور کافی موجودہ دور میں انسان کی ضرورت بن گئی ہیں اب بنا چائے یا کافی کے کسی کی صبح ہوتی ہی نہیں ، صبح اٹھ کر سب سے پہلے جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے وہ ہے چائے یا کافی۔
چائے اور کافی ایک نشہ ہے جس کی لت میں مبتلا انسان کو اس سے پیچھا چھڑانے کے لیے بہت جتن کرنے پڑتے ہیں، چائے اور کافی انسانی صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہے ان میں موجود کیفین جسم سے کیلشیم کی مقدار کم کرکے ہڈیوں کو بہت نقصان پہنچاتا ہے ایک باراگر چائے یا کا فی کی لت لگ جائے پھران سے جان چھڑانا بہت مشکل ہوتا ہے تاہم اب ان سے چھٹکارا حاصل کرنا نہا یت آسان ہے۔
گرین ٹی:
چائے اورکافی کے شوقین افراد گرین ٹی کے استعمال سے اس لت سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں ، گرین ٹی صحت کے لیے فائدے مند ہوتی ہے جب کہ یہ جسم کی فاضل چربی کو کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔
مقدارمیں کمی:
کافی اورچائے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے آپ سب سے پہلے یہ بات معلوم کریں کہ آپ روزانہ کتنے کپ چائے اور کافی پی جاتے ہیں کیونکہ ایک ساتھ اس لت سے چھٹکارا حاصل کرنا ممکن نہیں آہستہ آہستہ ہی اس سے جان چھڑائی جاسکتی ہے، اگر آپ دن میں تین کپ کافی پیتے ہیں تو اسے بتدریج کم کریں پہلے دو پھر ایک کپ روازنہ استعمال کریں اس طرح آپ اس سے مکمل طور پر جان چھڑالیں گے۔
پانی کا زیادہ استعمال:
پانی کا زیادہ سے زیادہ سے استعمال بھی چائے اور کافی کے نشے سے چھٹکارا حاصل کرنے میں بے حد معاون ثابت ہوتاہے، چائے میں موجود کیفین انسانی جسم کو ڈی ہائیڈریٹ کرتا ہے لہٰذا پانی کا استعمال جسم کے لیے بے حد فائدے مند ہوتا ہے۔
ورزش انسانی جسم اور صحت دونوں کے لیے بہت ضروری ہے، اگر آپ کو چائے اور کافی نہ پینے کی وجہ سے سر میں درد کی شکایت ہوتی ہے تو ورزش سے بہتر اور کوئی حل نہیں ، روزانہ ورزش کرنے کو اپنا معمول بنالیں اس سے چائے اور کافی کے جسم پرپڑنے والے نقصانات میں بھی کمی واقع ہوگی۔
ورزش:
دودھ ہر عمر کے انسان کے لیے بہت ضروری ہے ، چائے اور کافی چھوڑنے کے بعد دودھ سے بنی دیگراشیامثلاً ہاٹ چاکلیٹ اور ونیلا ملک کو پینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں