14

عمران طاہر نے شاداب خان کو اسپن بولنگ کے قیمتی مشوروں سے نواز دیا

پاکستان نژاد جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر نے شاداب خان کو قیمتی مشوروں سے نواز دیا۔
پاکستان کیخلاف ورلڈ الیون کی جانب سے تیسرے میچ کے بعد عمران طاہر نے شاداب خان کو ایک مخصوص ڈلیوری کے حوالے سے مشورے دیے جنھیں پاکستانی لیگ اسپنر نے کافی غور سے سنا، آئی سی سی کے میڈیا سربراہ سمیع الحسن برنی نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ ’ عمران طاہر شاداب کے ساتھ اپنا علم اور تجربہ بانٹ رہے ہیں‘۔ عمران کے اس جذبہ خیرسگالی کو ٹویٹر برادری کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں