77

مائیکرو سافٹ نے کر دی آسک ٹولبر کی چھٹی

سلام دوستو،
ایک بہت اہم سوال آپ سے
اگر دنیا کی بڑی آئی ٹی کمپنیز میں سے ایک کمپنی یہ کہ دے کہ آپ جو بہترین ٹولبر استعمال کر رہے ہیں وہ اصل میں مالور ہےتو کیسا لگے گا؟کمپنی کا نام سوچ رہے ہیں کیا آپ؟ چلیں میں آپ کو بتاتا چلوں کہ یہ کمپنی مائیکروسافٹ ہے جی ہاں یہ کمپنی مائیکروسافٹ ہے۔

وضاحت کے لئے بتا رہا ہوں، مائیکروسافٹ نے اچانک سے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ آسک ٹولبر کو مارکیٹ سے نکال دیا جائے۔ اس کی اہم وجوہات میں سے ایک مائیکروسافٹ کی وہ پالیسی ہے جو یکم جون کو بنائی گئی ہے، پالیسی کے مطابق کوئی بھی ایسا سافٹ ویئر یا پروگرام ونڈوز ڈیفنڈر مالور کے طور پر شناخت کرے گا جو آپ کی سرچ سیٹنگ کو بدلنا چاہے گا۔ اور آسک میں یہ مسئلہ ہے کہ ٹولبر انسٹال ہونے کے بعد اس کو ختم کرنا یا سرچ کی سیٹنگ اپنی مرضی سے کرنا مشکل ہی نہیں نا ممکن بن جاتا ہے بعض اوقات۔ اور یہ ہی وجہ ہے کہ مائیکروسافٹ نے اتنا بڑا فیصلہ کیا۔
آسک کو مائیکرو سافٹ نے بخوشی مدد کی پیشکش کر دی ہے جس کے مطابق مائیکروسافٹ ان کی بھرپور مدد کرے گا ان کوڈز کو ختم کرنے میں جو اس سارے مسئلے کی جڑ ہے۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اگر پورے سافٹ وئیر میں کہیں بھی ایسا کوئی کوڈ شناخت کر لیا گیا تو ونڈوز کی سکیورٹی اس کو بلاک کر دے گی۔
Ask-Toolbar-virus
آخری اطلاعات کے مطابق آسک ٹولبر بہت سے سسٹمز پر بلاک ہونا شروع ہو گیا ہے اور دوسری طرف اوریکل کی ٹیم اپنی کوششوں میں مصروف ہے۔ دیکھنایہ ہے کہ کیا آسک مارکیٹ میں واپس آ پائے گا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں