14

دبئ میں ہنگامی صورتحال کے ایکشن کے لیے ایک جدیدڈرون بائیک متعارف

پولیس کے لیے جدید ترین ڈرون بائیک متعارف کرادی گئی اور یہ بائیک ہنگامی صورتحال میں فوری ایکشن کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔
ٹیکنالوجی کی دنیا میں دبئی نے جدیدیت کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، پولیس کےلئے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے جدید ترین ڈرون بائیک متعارف کرادی گئی، ڈرون بائیک کو’’ہوورسرف‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ بائیک ہنگامی صورتحال میں فوری ایکشن کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔ بیٹری سے چلنے والی فلائنگ موٹربائیک پولیس اہلکار کو لے کر 5 میٹر کی بلندی پر اڑسکتی ہے جبکہ رائڈر کےبغیر بھی 6 کلومیٹرسے زائد کا سفرکرسکتی ہے۔
موٹرسائیکل 200 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار تک جاسکتی ہے اور ایک مرتبہ چارج کرنے پر 8 گھنٹے تک استعمال کی جاسکتی ہے جب کہ 25 منٹ تک 3 کلو وزن کے ساتھ 70 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بھی اڑسکتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں