7

پاکستان کو 120 ارب ڈالر کا مالی نقصان – ایاز صادق

اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کا کہنا ہے کہ دنیا میں دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان کو 120 ارب ڈالر کا مالی نقصان پہنچا ہے اور ابھی تک 2 لاکھ سے زائد افراد جان گواہ چئکا ھے.

اسپیکر ایازصادق کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سال میں دہشت گردوں سے دنیا کا کوئی خطہ محفوظ نہیں رہا، دنیا میں دہشتگردی کی وجہ سے اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں، جبکہ پاکستان کو 120 ارب ڈالرکا مالی نقصان پہنچ چکا ہے، کانفرنس میں شریک تمام ممالک دہشتگردی کوہرشکل میں مسترد کرتےہیں، اسپیکرزکانفرنس کوفورم کی شکل میں ہرسال ہونا چاہیے۔

ایازصادق نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ پناہ گزیں پاکستان، ترکی اورایران میں ہیں، پارلیمانی ڈپلومیسی سے چیلنجزکا مقابلہ بہتراندازمیں کیا جاسکتا ہے، آپس کے اختلافات سے ترقی نہیں رکنی چاہیے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر اورمشرق وسطیٰ کےتنازعات حل کرنےمیں ناکام رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں