7

پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناحؒ کا آج 142 واں یوم ولادت

پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناحؒ کا آج 142 واں یوم ولادت جوش و جزبے سے مناہا جارہا ہے.

قائد اعظم محمد علی جناح کے 142ویں یوم پیدائش کے دن ملک بھر میں چھٹی ہے اور مختلف پراگرام منعقد کیے گئے ہیں. پاکستان ملٹری کے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ اس سے قبل پاکستان ائیرفورس کے کیڈٹس مزار قائد پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی میجر جنرل اختر نوازستی نے پاکستان ملٹری اکیڈمی گارڈ کا معائنہ کیا، مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

صدر ممنون حسین نے اپنے پیغام میں بانی پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مختلف شعبوں میں درپیش دشواریوں پر قائد کے فرمودات کی روشنی میں قانون اور آئین پر عمل درآمد کے ذریعے ہی قابو پایا جاسکتاہے۔
دوسری جانب اپنے پیغام میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ قائد اعظم نے عمر بھرٹھوس دلائل اور جمہوری اصولوں کی بنیاد پر مسلمانان ہند کے مذہبی، سماجی اور اقتصادی حقوق اور تشخص کا مقدمہ لڑا، قائد کے افکار و خیالات کی روشنی میں ایک مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کیلیے جدوجہد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں