6

عائشہ گلالئی بھی میدان میں آگئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

پشاورمیں عائشہ گلالئی بھی میدان میں آگئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا.

نوشہرہ پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جلسے میوزیکل شو بن چکے ہیں تبدیلی کے نام پر نظریاتی کارکنوں پر چوروں اور لٹیروں کو مسلط کیا جارہا ہے یہ چور ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہیں کرسکتے، عمران خان نیازی پہلے الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتے ہیں پھر معافی مانگ لیتے ہیں۔

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ میں کسی دوسری جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کررہی بلکہ ایک نئے سال کے آغاز پر نئی سیاسی جماعت کا آغاز کرنے والی ہوں اور وہ جماعت تحریک انصاف نظریاتی ہوگی جس میں جہاز والے نہیں بلکہ غریب کارکنان ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں