7

خونی انقلاب آے گا اگر عوام کو ان کا حق نہ ملا – شہباز شریف

شہباز شریف کا کہنا یہ ھے کے اگر عوام کو ان کا حق نہ ملا تو خونی انقلاب آے گا –

لاہور میں کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر کے پہلے مرحلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے علامہ اقبال اور قائداعظم کے پاکستان کے لئے تقریروں کےسوا کچھ نہیں کیا، آج بھی غریب آدمی کو انصاف نہیں ملتا، غریب آدمی کے ساتھ تھانوں میں زیادتی ہوتی ہےاگر عوام کو ان کا حق نہ دیا گیا تو ایک خونی انقلاب آئے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے منصوبےبنے جس کاکریڈٹ نوازشریف کوجاتاہے، دہشت گردی کے خاتمےکی جنگ افواج پاکستان ،پولیس ایجنسیوں اورعوام نے مل کرلڑی، ضرب عضب اور ردالفساد دونوں آپریشنز نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں، آج ملک میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کے آگے بند باندھ دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دھرنوں نے ایک بار پہلے ہی ملکی معیشت کا دھڑن تختہ کر دیا ہے، دھرنوں اور لاک ڈاون سے اور ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے سے پاکستان نہیں بنےگا بلکہ ایک دوسرے کا ساتھ دینے سے پاکستان بہتر بنےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں