احساس کا دوسرا نام محبت ہے

احساس کا دوسرا نام محبت ہے

ایک آدمی نے ایک بہت خوبصورت لڑکی سے شادی کر لی وہ اسے بہت پسند کرتا تھا اس کا بہت خیال رکھتا تھا اسکی ہر ضرورت کا احساس کرتا تھا ۔ اچانک ایک دن اسکی بیوی کو جلد کی ایک بیماری ہو گئی وہ بیماری ایسی تھی جس میں جلد میں جھڑیاں پڑنا شروع ہو جاتی ہیں ۔ اس لڑکی کی جلد بہت خراب ہو گئی دن بہ دن اور اسکی خوبصورتی گھٹتی گئی ۔پھر ایک دن اسکا میاں کسی کام سے گیا تھا .کے سفر میں اسکے ساتھ حادثہ پیش آ گیا اور اسکی نظر جاتی رہی نظر کم آنا شروع ہو گیا ۔لکین اسکی زندگی اسی طرح گز ر تی ۔اسکی بیوی کی جلد بہت ہی خراب ہوتی گئی تو اسکی خوبصورتی ختم ہو گئی اور اسکے میاں کی نظر ختم ہو گئی ۔اندھے آدمی کو اس اسکی بیماری کا پتا نہ چلا اور انکی زندگی پڑ کو اثر نہ پرا ۔انکی محبت اسی طرح تھی انکی زندگی پر کو اثر نہیں پرا جسے پہلے رہتے تھے بلکل اسی طرح رہتے تھے اسی طرح ایک دوسرے کا خیال رکھتنے تھے ۔پھر کچھ عرصے کے بعد اس کی بیوی کا انتقال ہوگیا ۔
اسکا شوہر بہت دکھی تھا اسی دکھ سے اس نے اپنی ہر چیز فروخت کرنے کا فصلہ کیا اور ایک شہر سے دوسرے شہر جانے لگا ۔۔ تو اچانک ایک آدمی نے آواز دی اور کہا کہ بھائی اب آپ کیسے جاؤ گے اب تک تو آپکی بیوی آپکی مدد کرتی رہی ۔اتنی دور اکلے کیسے جاؤ گے ؟اسکے شوہر نے بولا بھائی میں اندھا نہیں ہوں مگر میں ظاہر یہ کرتا تھا ک میں اندھا ہوں تا ک میری بیوی کو اپنی بد صورتی کا احساس نہ ہو. میں نے جب یہ محسوس کیا کہ اپنی جلد کو لے کر میری خوبصورت بیوی بہت پریشان رہنا شروع ہو گئی ہے تو میں نے فیصلہ کیا کہ خود کو اندھا کر لیتا ہوں چاہے دکھاوے کے لئے ہی کیوں نہ تا کہ میری بیوی جس احساس کمتری کا شکار ہوتی جا رہی ہے وہ ختم ہو جائے اور ہمارے رشتے میں فرق نہ آئے آپ کو پتا ہونا چاہئے کہ احساس کا دوسرا نام محبت ہے بس اسسی سوچ کو سامنے رکھتے ہوئے میں نے اندھے پن کا دکھاوا کیا تاکہ اسےاس کی بدصورتی کا احساس نہ ہو اور نہ یہ اسے کو تکلیف ہو کیونکہ میں اسے دکھ نہیں دینا چاہتا تھا ۔وہ بہت اچھی بیوی تھی میں بس اسے خوش رکھنا چاہتا تھا
یہ کہانی احساس کا دوسرا نام محبت ہے بہت سبق آمو ذ ہے ہمیں رشتوں کا خیال رکھنا چاہے کیونکہ احساس کہ بغیر کوئی رشتہ رشتہ ہی نہیں ہوتا۔

Domain & Hosting bundle deals!

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.