رنگ گورا کرنے کے گھریلو ٹوٹکے

رنگ گورا کرنے کے گھریلو ٹوٹکے

ہم نے بہت ساری جگہوں پر دیکھا اور سنا ہے کہ لوگ رنگ گورا کرنے کے گھریلو ٹوٹکے ڈھونڈتے ہیں مگر شائد صحیع رہنمائی نہ ملنے کی وجہ سے کامیاب نہیں ہو پاتے چونکہ آج کے دور میں ہر لڑکے یا لڑکی کی سب خواہشات میں سے ایک بہت خاص خواہش اس کے رنگ کا گورا ہونا ہےاور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیئے مارکیٹ میں موجود بہت ساری فئیرنس کریمز یعنی رنگ گورا کرنے والی کریمز استعمال کی جاتی ہیں جو کہ بہت سے مختلف کیمیکلز کے مکسرز سے وجود میں آتی ہیں جس کے منفی رد عمل ہوتے ہیں اور ان کو استعمال کرنے کی وجہ سے چہرے پر داغ یا لال دھبے پڑ جاتے ہیں جو بہت زیادہ عجیب لگتے ہیں۔
ہماری اس تحریر میں ہم آپ کو آج رنگ گورا کرنے کے گھریلو ٹوٹکے بتانے جا رہے ہیں جن کو استعمال کرنے سے آپ کے چہرے کو کوئی نقصان نہیں ہو سکتا اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اس میں صرف قدرتی اجزاء کا استعمال کریں گیں اور بہت امید کرتے ہیں کہ آپ کو اس کا فائدہ حاصل ہوگا.

سب سے آسان اور کارآمد رنگ گورا کرنے کے گھریلو ٹوٹکے جس سے آپ رنگ گورا کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ آپ رات کو سونے سے پہلے لیمن عرق گلاب اور گلیسرین کو مکس کر کے ایک مکسچر بنا لیں اور چہرے پر لیپ کر لیں صبح اٹھ کر نیم گرم پانی سے چہرے کو دھو لیں اس سے آپ کی رنگت صاف ہو جائے گی اور چہرہ کسی بھی قسم کے مضر اثرات سے پاک رہے گا.

یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ رنگت سیاہ کیوں ہوتی ہے ؟

میڈیکل کی دنیا میں ایک بہت ہی طویل تحقیق کی گئی ہے جس میں اس بات کو کھوجنے کی کوشش کی گئی ہے کہ جلد کی رنگت سفید ہونے کے بعد سیاہی مائل یا سیاہ کیو ں ہوتی ہے اور اس تحقیق سے یہ بات پتہ چلتی ہے کہ ہماری جلد کی گہرائی میں کچھ مخصوص خلیات ہوتے ہیں جن کا کام ہمیں سورج کی خطرناک شعاعوں سے محفوظ رکھنا ہوتا ہے اور میڈیکل کی زبان میں ان خلیات کو میلانان کہتے ہیں جب بھی سورج کی شعاعیں جلد پر پڑتی ہیں تو یہ خلیات مسلسل حرکت میں رہتے ہیں اور آپ کی جلد کو ان مضر شعاعوں سے بچاتے ہیں اور نتیجے میں یہ جلد کی گہرائی سے نکل کر ہماری جلد کے اوپری حصے پر آجاتے ہیں اور چونکہ ان خلیات کا رنگ قدرتی طور پر سیاہ ہوتا ہے تو اس وجہ سے ہماری جلد بھی سیاہ دکھنا شروع ہو جاتی ہے اور ہمیں ہمارا رنگ کالا یا سانولا لگنا شروع ہو جاتا ہے. کچھ لوگوں کی جلد میں گوری رنگت کا تناسب زیادہ ہوتا ہے تو اس صورت میں رنگت سیاہ تو نہیں مگر مسلسل دھوپ میں رہنے سے لال ہو جاتی ہے.

بعض حساس جلدوں‌میں یہ عمل بہت ہی تیزی سے رونما ہوتا ہے نتیجہ کے طور پر اگر ایسے افراد شدید دھوپ میں مسلسل رہیں تو ان کی جلد سیاہ پڑ جاتی ہے بہت ہی جلدی سے جبکہ کچھ افراد کی جلد میں میلانان جلد کی نچلی جلد سے اوپری سطح تک آنے کے دوران بتدریج تباہ ہو جاتا ہے چونکہ قدرتی طور پر میلانان آپ کی جلد کی حفاظت کے لیئے ہوتا ہے تو اس کے تباہ ہونے کی وجہ سے سورج کی مضر شعاعیں جلد پر مختلف قسم کے اثرات چھوڑتی ہیں اور اس وجہ سے مختلف جلدی امراض کا خطرہ بتدریج بڑھ جاتا ہے اور مختلف جلدی امراض لاحق ہونا شروع ہو جاتے ہیں.
ہم نے اکثر مختلف چہروں‌پر سیاہ دھبے دیکھیں ہیں اس کی وجہ بھی یہی میلانان ہی ہے، ہوتا یہ ہے کہ میلانان کی تیاری اور اس کی جلد کی اوپری سطح پر منتقلی کے دوران کچھ پیتھالوجیکل مسائل حائل ہو جاتے ہیں اور یہ صحیع طرح سے جلد کی حفاظت نہیں کر پاتا جس سے چہرے پر چھوٹے چھوٹے دھبے پڑنا شروع ہو جاتے ہیں اور اگر احتیاط نہ کی جائے اور دھوپ میں رہا جائے تو یہ دھبے گہرے اور پکے ہو جاتے ہیں
جیسا کہ ابھی تک کی تحقیق سے یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ میلانان کا کردار جلد کی حفاظت کے لیئے انتہائی ضروری ہے مگر اس کی زیادتی یا کمی جلد کی رنگت کو سیاہ کرنے میں ایک خاص اہمیت رکھتی ہے اب ہم نے کرنا یہ ہے کہ قدرتی طریقوں سے میلانان کی کمی یا زیادتی کو روکنے پر زور دیا جائے.

چاہے آپ کا رنگ پیدائشی سیاہ ہے یا وقت کے ساتھ سیاہی نما رنگت میں اضافہ ہوا ہے ہمیں ہر حال میں سخت دھوپ سے خود کو بچانا چاہیئے اور اگر دھوپ میں جانا ضروری ہو تو سن بلاک کریم کا استعمال کرنا لازم بنا لیں کیوں کہ میلانان دھوپ میں ہی ایکٹیو ہوتا ہے.

ابھی تک ہم نے رنگت سیاہ کرنے کے بارے میں پڑھا ہے اب ہم آپ کو رنگ گورا کرنے کے گھریلو ٹوٹکے بتاتے ہیں تاکہ آپ کی رنگت سیاہ نا رہے اور جہاں تک ممکن ہو گوری ہو سکے. اس سلسلے میں آپ جلد کا خیال رکھنے کے آسان اور کار آمد ٹوٹکےبھی ملاحظہ کر سکتے ہیں

اپنا سب سے پہلا اصول یہ بنا لیں کہ اپنی جلد کو سورج کی تیز شعاعون سے ممکن حد تک محفوظ رکھیں .
غسل کو اپنا معمول بنا لیں اور کوشش کریں کہ روزانہ باقاعدگی سے غسل کریں اور غسل کرنے کے بعد کسی نرم مگر موٹے کپڑے سے جلد کو اچھی طرح ملیں تاکہ جلد کے مردہ خلیے ختم ہو جائیں، غسل کے بعد کوشش کریں کہ ایک گلاس ٹھنڈا پانی پی لیں اس کے بعد کسی سوتی کپڑے میں برف کا ٹکڑا رکھ کر چہرے پر آہستگی سے مساج کریں.
اپنی خوراک میں وٹامن سی سے لبریز چیزوں کا استعمال زیادہ کریں
رات کو سونے سے پہلے شہد یا کوار گندل کا گودا اپنے چہرے اور ہاتھ پیروں‌پر لگا لیں اور صبح اٹھ کر نیم گرم پانی سے دھو لیں
اپنی روز مرہ کی مصروفیت میں پانی کا خاص خیال رکھیں اور کوشش کریں کہ روزانہ 15 سے 20 گلاس پانی ضرور پیئیں اور پانی پینے کے فورا بعد یا اس سے پہلے کسی قسم کی غذا سے پرہیز کریں
اگر آپ روزانہ صبح پودینے کی پتیوں کو ابال کر ان کا پانی نہار منہ پیتے ہیں تو اس سے رنگ گورا ہوتا ہے
تازہ دودھ سے چند روز چہرہ دھونے سے رنگت نکھر آتی ہے .
روزانہ ناشتہ میں اک گلاس گاجر کا عرق پی لیں چہرہ نکھر جائے گا .
سرسوں کی خال میں سنترے اور لیمن کے چھلکے ملا کر اُبْٹَن بنا لیں اور اسے روزانہ چہرے پر لگائیں آپ کے چہرے کا سانولہ پن دور ہو جائے گا .
بادام ہلدی اور چاول پیس کر ان میں تھوڑا سا دودھ شامل کر لیں پِھر چہرے پر لگائیں تھوڑے ہی دنوں میں بہت زیادہ فرق نظر آئیے گا آپ کو.
خالص شہد، مرغی کا انڈہ اور تھوڑا سا دودھ لیں ان کا آمیزہ تیار کر لیں اور صبح شام اپنے چہرے کا مساج کریں 30 منٹ بعد چہرے کو دھولیں آپ چند دنوں‌میں ہی اپنی رنگت کو دودھ کی طرح سفید پائیں گیں.
بیان کیئے گئے طریقوں میں کوئی بھی ایسی چیز نہیں ہے جس میں کیمیکل ہو یا مضر صحت اجزاء شامل ہو اس لیئے بے فکر ہو کر کوئی بھی طریقہ استعمال کریں اور یہ ذہن نشین کر لیں کہ رنگ ایک دن میں گورا نہیں ہوتا تھوڑا سا وقت ضرور لگے گے مگر آپ اپنی رنگت کو دیکھ کر فخر محسوس کریں گیں.

آپ نےرنگ گورا کرنے کے گھریلو ٹوٹکےمیں سے کس کا انتخاب کیا اور کتنے دن استعمال کرنے سے آپ کو فرق نظر آنا شروع ہوا بتائیے گا ضرور.

Domain & Hosting bundle deals!

رنگ گورا کرنے کے گھریلو ٹوٹکے” ایک تبصرہ

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.