فیس ماسک استعمال کرنے کا طریقہ

فیس ماسک استعمال کرنے کا طریقہ

فیس ماسک استعمال کرنے کا طریقہ کچھ زیادہ مشکل نہیں ہوتا . 2 سے 3 دفعہ ماسک استعمال کرنے كے بعد عموماً خواتین ماسک لگانے کی اتنی ماہر ہو جاتی ہیں کے کسی مدد كے بغیر اِس کام کو وہ خود انجام دینے كے قابل ہو جاتی ہیں

عام طور پر ماسک 3 قسم كے ہوتے ہیں

1 پھلوں کا ماسک
2 سبزیوں کا ماسک
3 ملتانی مٹی کا ماسک

ماسک استعمال کرنے کا طریقہ

سب سے پہلے کسی اچھے صابن سے منہ دھو کر خشک کریں .
اپنے بالوں کو ربڑ بینڈ یا کسی سکارف سے باندھ لیں تاکہ ماسک آپ كے بالوں کو نقصان نا پہنچاسکے .
چہرے پر نقطوں کی صورت میں کلینزنگ کریم لگائیں .
ماسک ہمیشہ غسل کرنے سے پہلے لیا جائے تا كہ جب آپ ماسک كے بعد غسل کر كے نکلیں تو آپ کا چہرہ اور جسم دونوں ترو تازہ ہوں .
ماسک کرنے سے 10 منٹ پہلے چہرے پر دودھ لگائیں . 10 منٹ بعد روئی كے تکڑے کو نیم گرم پانی میں بھگو کر اِس سے چہرے کو اچھی طرح صاف کریں . اِس كے بعد ٹشو پیپر سے چہرے کو اچھی طرح خشک کر لیں .

ماسک کی کئی اقسام ہیں . یہ بازار سے تیار شدہ بھی مل جاتی ہے اور انہیں گھر پر بھی آسانی سے تیار کیا جا سکتا ہے . ہم آپ کو بعض آسانی سے ملنے والے مگر فائدہ مند ماسک تیار کرنے كے طریقے بتاتے ہیں . جس سے ناصرف آپ كے پیسوں کی بچت ہو گی . بلکہ گھر میں تیار کیے جانے والے ماسک زیادہ معیاری اور اثر انگیز ہوتے ہیں کیوں کے آپ اِس میں خالص اجزاء شامل کرتی ہیں . اگر آپ ماسک گھر میں تیار کر رہی ہیں تو پھل ، سبزیاں اور دوسرے اجزاء عمدہ کوالٹی كے لیں اور انہیں استعمال کرنے سے قبل اچھی طرح دھو کر سوکھا لیں پِھر انہیں صاف ستھرے برتن میں اسٹور کریں بیشتر پیسے ہوئے اجزاء فریج كے اندر دو ہفتوں تک آسانی سے رکھے جا سکتے ہیں . مگر بہتر یہی ہے کے ہر دفعہ تازہ ماسک استعمال کریں .

ماسک لگانے کا طریقہ

ماسک لینے سے 10 منٹ پہلے چہرے پر دودھ لگائیں . 10 منٹ بعد روئی كے پھاہے کو نیم گرم پانی میں بھگو کر اِس سے چہرے کو اچھی طرح صاف کریں . اب تولیے یا ٹشو پیپر سے چہرہ خشک کر لیں . ماسک شروع میں پیشانی اور رخساروں كے اطراف میں لگائیں . دوسرے مرحلے میں چہرے كے جو حصے باقی رہ گئے ہیں ان پر اچھی طرح ماسک لگائیں . یہاں تک کے ماسک آپ کا پورا چہرہ ڈھانپ لے . صرف آنکھیں اور ہونٹوں كے ارد گرد جلد صاف کر لیں . یاد رہے کے ماسک لگانے سے پہلے اپنے بالوں کو سمیٹنا مت بھولیں . ماسک گردن پر بھی لگائیں .
ماسک 15 سے 20 منٹ لگا رہنے دیں . اِس دوران آنکھیں بند کر كے کم اَز کم 2 منٹ كے لیے سیدھی لیٹ جائیں یا آرام دا کرسی پر نیم دراز ہو کر کوئی ہلکی پھلکی تحریر یا رسالہ پڑھیں مگر اعصاب پر بوجھ باالکل نا ڈالیں . ماسک لگانے كے بعد جلد اور عصاب کو نہایت سکون کی ضرورت ہوتی ہے . یا پِھر اِس دوران عرق گلاب میں روئی كے پیڑ بھگو کر آنکھوں پر رکھیں . اِس سے آنکھوں کی تھکان دور ہو جائے گی .

ماسک اتارنے کا طریقہ

آپ نے ماسک كے طور پر جو بھی شی اپنے چہرے پر لگائی ہے وہ چند منٹوں كے بعد خشک ہو جائے گی . اب روئی كے ٹکڑے کو نیم گرم پانی میں بھگو کر گردن اور چہرے سے ماسک کو اچھی طرح صاف کریں . اِس كے بعد اپنا چہرہ صاف پانی سے دھو کر کسی نرم تولیے سے خشک کر لیں . جب چہرہ خشک ہو جائے تو اسکن ٹونک کا استعمال کیجئے . اگر یہ ممکن نا ہو تو عرق گلاب لے کر اسے روئی میں بھگو کر چہرے اور گردن پر نرمی سے لگائیں . تھوڑی دیر بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھو لیں . بہتر یہی ہے کے ماسک اتارنے كےدوران کم اَز کم 1 یا 1 ½ گھنٹے کا وقفہ ضرور رکھیں . اس كے بعد فاؤنڈیشن پاؤڈر لگائیں .
نوٹ

ماسک لگانے كے بعد جلد کچھ کھینچنے لگتی ہے . اِس سے پریشان نا ہوں .

Domain & Hosting bundle deals!

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.