آنکھوں کی خوبصورتی کے لیے خاص ٹوٹکے

آنکھوں کی خوبصورتی کے لیے خاص ٹوٹکے

خوبصورتی آنکھوں میں ہوتی ہے پر ہلکی سوجی آنکھیں اور آنکھوں میں لال دوڑے آپکی آنکھوں کی خوبصورتی کے قاتل ہیں اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم آج آپ سے شئیر کر رہے ہیں آنکھوں کی خوبصورتی کے لیے خاص ٹوٹکے .

آنکھیں آپکے دِل و دماغ کی کھڑکیاں ہوتی ہیں . اور آپ کے دِل و دماغ اور صحت کے حوالے سے آگاہ کر دیتی ہیں .

تو پھر کس طرح ہم اپنی آنکھوں کو روشن اور بالکل چمکتا ہوا رکھ سکتی ہیں ؟
آئیں خوبصورتی کے ماہرین سے جانتے ہیں وہ اِس بارے میں کیا کہتے ہیں .

سوجھی ہوئی آنکھیں :
آپ صبح بیدار ہوتی ہیں آپکی خواہش ہوتی ہے کے آپ دلکش نظر آئیں . مگر سوجھی ہوئی آنکھیں آپکی ساری تیاری کا ساتیاناس کر دیتی ہیں . کیا آپکا بھی یھی خیال ہے ؟

بہت ذیادہ سونا یا کم سونا ، پانی کم پینا ، ہائی بلڈ پریشر ، تھکن ، کاسمیٹک الرجی سوجھی ہوئی آنکھوں کی وجہ ہو سکتی ہے .

مشہور میک اپ آرْٹِسْٹ کہتی ہے کے سوجھی ہوئی آنکھوں کا فوری حَل یہ ہے کے برف کے ٹکڑے آنکھوں پر رکھیں .

اینجل گپتا نے مزید اضافہ کیا . . . کے استعمال کی ہو ٹی بیگس کو 15 سے 20 منٹ تک فریج میں رکھیں . اور پھر اسے آنکھوں پر رکھیں . کھیرے کے ٹکڑے یا کچے آلُو کے ٹکڑے بی خون کی گردش کو بہتر کرتے ہیں اور آنکھوں کی سوجن کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے.

آنکھوں کے حلقے : حلقے انیمیا ، ہوموگلوبن کے کم لیول ، نیند کی کمی ، آنکھوں کے گرد جلن ، یا الرجی جو کے کاسمیٹک کی وجہ سے ہوتی ہے . اور باز اوقات لینس کے استعمال کی وجہ سے ہوتی ہے

نیلا شرما کے مطابق :
فاؤنڈیشن حلقوں کو چھپا دیتا ہے لیکن رات کو آنکھیں ضرور صاف کریں
اور کم اَز کم 8 گھنٹے سوئیں . ذہن پر غیر ضروری بوجھ مت ڈالیں . ڈائٹ پراپر لیں . اِس کے علاوہ کھانے میں نمک کی مقدار کم کر دیں .

ان باتوں پر عمل کر کے آپ یقینی طور پر آنکھوں کے ان مسلوں سے فوری نجات حاصل کر لیں گے . اور ہر کوئی آپکی آنکھوں کا دیوانہ ہوجائے گا .
آپ کو ہماری یہ کاوش آنکھوں کی خوبصورتی کے لیے خاص ٹوٹکے کیسی لگی اپنے کمنٹس میں قیمتی آراء کا اظہار کرنا مت بھولئیے گا.

Domain & Hosting bundle deals!

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.