اپنے چہرے کو چمکدار بنائیں

اپنے چہرے کو چمکدار بنائیں

موسم كے بدلتے ہی ہماری اسکن پر اثر پڑنے لگ جاتا ہے چاہے گرمی کا موسم ہو یا سردی کاآئیں کچھ ٹوٹکوں کی مدد سے ہم اپنے چہرے کو چمکدار بنائیں.
اکثر دیکھا جاتا ہے کی گرمیوں میں دھوپ كے زیادہ ہونے كے باعث ہماری اسکن پر زیادہ افیکٹ پڑھتا ہے . اسلئے ایسے موسم میں ہمیں اپنی اسکن کی دیکھ بھال خاص طریقے سے کرنی چاہیے نہیں تو اسکن روکھی اور بےجان ہو جاتی ہے . اور آپکی خوبصورتی بھی خراب کرتی ہے . گرمیوں میں کچھ نارمل پرابلمز میں جیسے، فنگل انفکشن ، شریر کی بدبو ، سورج کی تپش شامل ہے . ان لوگوں کو زیادہ پرابلم آتی ہے جن کی سکن اوئلی ہوتی ہے . کیونکہ سخت دھوپ سے گرمیوں میں انکی اسکن کا سارا تیل ان کے بدن پر پھیلنے لگتا ہے . ان سبھی پرابلمز كے کچھ بیسٹ طریقے آج ہَم آپکو بتانے جا رہے ہے .

گرمی سے بچاؤ کے لئیے کچھ آزمودہ طریقے

گرمی سے مقابلہ کرنے كے لیے سب سے بہتر ہے کی آپ جتنا زیادہ پانی پی سکتے ہی پئے . کیونکہ سورج کی گرمی گرمیوں میں ہمارے بدن کا زیادہ تر پانی سکھا دیتی ہے ، اسلئے ہمیں گرمیوں میں پانی ، پھلوں کا جوس ، ناریل کا پانی ،کچی لسی ، سکنجبین وغیرہ پینا ضروری ہے .

پھلوں میں آپ تربوز، خربوزہ، فالسے، شہتوت ، مسمی ، کھیرا وغیرہ کھاکر اپنے بدن کو گرمی سے بچ کر ٹھنڈا رکھ سکتے ہے .

گرمیوں میں آپ 10-11 بجے سے 4 بجے كے درمیان سورج کی گرمی میں باہر نکلنے کی کوشش نا کریں ، اگر جانا ہی ہے تو چھتری یا ٹوپی چشمہ وغیرہ لازمی استعمال کریں. ہاں تیز دھوپ میں باہر نکلتے وقت اپنے چہرے پر کوئی بھی سکن لوشن لگانا نا بھولیں . ہمیشہ یاد رکھیں کی جب بھی تیز روشنی سیدھی ہمارے بدن پر پڑھتی ہیں‌تو ہمیں کافی پرابلمز کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے .

گرمیوں میں زیادہ میک اپ نہیں کرنا چاہیے . ہمیشہ ہلکا اور سادہ میک اپ ہی کریں اور جب میک اپ سے متعلقہ سامان خریدنے کی بات آتی ہے تو کوشش کریں کہ ہربل پروڈکٹس ہی حاصل کریں‌آپ . آنکھوں کو دھول سے بچانے كے لیے ہمیشہ کالہ چشمہ استعمال کریں.

گرمی میں سکن کا خیال رکھنے کے گھریلو طریقے

ملتانی مٹی کو عرقِ گلاب میں ملائیں اور 1 ہفتے میں 2 سے 3 بار چہرے پر لگائیں اور اپنے چہرے کو چمکدار بنائیں .
گرمیوں میں اسکن کو صحت مند رکھنے كے لیے دن میں 2 بار ضرور نہائے .
گرمیوں میں ہلکے کپڑے پہنیں .
بند گوبھی کو پانی میں ابالیں اور دن میں اک بار اس پانی کو پی لیں . اسی منہ پر نکلنے والے گرمی دانوں سے بھی چھٹکارا ملے گا .
گرمیوں میں بند جوتے نہ پہنیں ہو سکے تو ایسے چپل یا سینڈل پہنیں جن سے آپ کےپاؤں کو ہوا مل سکے .
فنگل انفکشن ہونے پر سب سے پہلے کسی اچھے ڈاکٹر کو چیک کروائیں .
تربوز اور خربوزے کوکاٹ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کر لیں اور اپنے چہرے پر لگائیں . لگانے كے 20 منٹ بعد دھو لیں .
کھیرا یا طرہ كے رس اورتربوز كے رس کو مکس کر لیں اور مکسچر کو اپنے چہرے پر لگائیں. لگانے سے پہلے مکسچر کو تھورا فریز کرلیں.
عرق گلاب چہرہ کی شادابی میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے. کاٹن كےصاف کپڑے کو عرقِ گلاب میں بھگو کر اپنے چہرہ پر لگائیں اور اپنے چہرے کو چمکدار بنائیں مسلسل استعمال سے آپ کے چہرے پہ تازگی آ جائے گی اور آپ کا چہرہ چمکدار نظر آئے گا..
بیسن کو دہی میں ملاکر بنے مکسچر کو اپنے چہرے پر لگائیں . لگانے كے 20 منٹ بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں.
اپنے چہرے کو سورج کی سیدھی روشنی سے بچانے کی کوشش کرے .
چہرے کی دیکھ بھال كے لیے ہو سکے تو ہربل یعنی قدرت اجزاء سے بنی ہوئی چیزیں ہی استعال کریں اور اپنے چہرے کو چمکدار بنائیں .

Domain & Hosting bundle deals!

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.