آپ کا موبائل گرم ہو رہا ہے یا ہیک ہو رہا ہے جاننے کے لیئے پڑھیں.

اگر آپ کا موبائل گرم ہو رہا ہے یعنی استعمال کے دوران زیادہ گرم ہوتا ہے یا آپ کا موبائل استعمال کے دوران رک جاتا ہے یعنی ہینگ کرتا ہے تو آج ہم بہت ہی آسان طریقہ بتائیں گیں آپ کو جس پر عمل کرنے سے امید ہے کہ آپ کا موبائل فون خاص طور پر اینڈرائیڈ فون نا تو گرم ہوگا زیادہ اور نا ہینگ.
سب سے پہلے آپ کو پتہ ھونا چاہئے کی آپ جو بھی موبائل فون استعمال کر رہے ہیں اینڈرائڈ کا تو آپ کو دھیان دینا ھوگا كے آپ کا موبائل کی انٹرنل اسٹوریج کتنی ہے یعنی روم کتنی ہے. اگر آپکے موبائل کی انٹرنل اسٹوریج 16 جی بی ہے یا اسے زیادہ ہے تو آپ کو بس اتنا کرنا ہوگا کہ اپنے موبائل فون میں کم از کم ایک جی بی جگہ خالی رکھیں تا کہ موبائل کی فنکشنیلٹی ڈسٹرب نا ہو بس اتنا سا کام کرنے سے آپ کے موبائل کا ہیٹ اپ یعنی گرم ہونے کے پراسس میں ٹھیک ٹھاک کمی آ جائے گی.
دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ فون میں وافر جگہ موجود ہونے کی وجہ سے آپ کا فون ہینگ نہیںہوگا، یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ آپ اپنے فون میں جو بھی کام کر رہے ہیں اس نے آپ کے موبائل کی ریم اور روم کے ساتھ ساتھ پراسسر کو بھی استعمال کرنا ہوتا ہے تو اگر آپ کے فون میں جگہ کم ہوگی تو آپ کے فون میں موجود پراسسر کو زیادہ تیزی سے کام کرنا پرے گا جس کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ بعض اوقات آپ کا فون ہینگ کرے یعنی رک رک کر چلے تو بہتر یہی ہے کہ اپنے فون میں تھوڑی جگہ لازمی رکھیں.
سب سے ضروری چیز آپ کے فون میں موجود سافٹ وئیر جس کو ہم میںسے اکثر و بیشتر لوگ بالکل بھی نہیںسمجھ پاتے اور آسان لفظوں میںکہا جائے کہ زیادہ تر لوگوں کو پتا ہی نہیںہے کہ اس کا عمل دخل کیا ہے.
پیارے قارئین یہ بات یاد رکھیںکہ آپ کا فون ایک ہارڈوئیر ہے اور اسکے چلنے کا سارا کا سارا دارومدار اس میں موجود سافٹ وئیر پر ہے جس کو آپریٹنگ سسٹم بھی کہتے ہیں اگر آسان الفاظ میں کہا جائے تو آپ کے فون میں ونڈو ہوتی ہے. جس کا کام موبائل فون کو چلانا ہوتا ہے
اپنے فون کو ہمیشہ اپ ٹو ڈیٹ رکھیں اور ہر قسم کے سافٹ وئیر کو اپڈیٹڈ حالت میں ہی استعمال کریں اس سے آپ کو دو فوائد تو فوری حاصل ہوںگیں ایک آپ کا فون بہت بہتر انداز میں کام کرے گا دوسرا آپ کا فون ہینگ بالکل نہیںکرے گا.
سب سے خاص فائدہ یہ ہوگا کہ اگر آپ کے فون میںسافٹ وئیر اپڈیٹ حالت میں ہونگے تو آپ کا فون ہیک ہونے کے چانسسز بہت بہت کم ہو جائیں گیں.
اپنا خیال رکھیں اور اگر کوئی سوال زہن میں آئے تو بلا ججھک پوچھ لیں ہم پوری کوشش کریں گیں کہ آپ کو جواب دیں.