چہرے کی چھائیوں کا قدرتی علاج

چہرے کی چھائیوں کا قدرتی علاج

چہرے کو صاف شفاف کرنے کے لیے ہر روز صبح نہانے سے پہلے چہرے پر ( ٹماٹر ) اور ( لائم جوس ) ماسک استعمال کریں جو کہ چہرے کی چھائیوں کا قدرتی علاج ہے .

آپ اپنے چہرے کو قدرتی طور پر چمکدار بنانے کے لیے چہرہ صاف رکھنے والا ماسک خود بی بنا سکتی ہیں طریقہ درج زیل ہے ان شا اللہ بہت جلد اور بہت اچھا فرق محسوس ہو گا آپ کو.
اپنے جوسر بلانڈر میں اک ٹماٹر اور اک کپ لیموں کا جوس اچھی طرح مکس کر لیں آپکا اسکن صاف کرنے والا ماسک تیار ہے . اسی چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ کے بعد تازہ پانی سے چہرہ دھو لیں .

بعض خواتین کو شروع میں لیموں کے جوس کی امیزش سے بنے اِس چہرہ صاف کرنے والے ماسک کو استعمال کرنے سے چہرے پر جلن کا احساس ہو سکتا ہے جس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں 2 سے 3 مرتبہ استعمال سے آپ کے چہرے کی جلد عادی ہو جائے گی اگر کسی وجہ سے جلن کا احساس زیادہ ہو جائے تو کسی ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں اور اس کے بعد پھر سے یہ ماسک بلا خوف استعمال کریں .

ہر روز رات کو سونے سے پہلے ( شہد ) اور لیمن جوس سے بنے ماسک کو 15 منٹ چہرے پر لگائیں اور تازہ پانی سے چہرہ دھو کے سو جائیں .
ماسک بنانے کے لیے اک چائے کا چمچ ( شہد ) اور اک چائے کا چمچ لیمن جوس کے تناسب کا لازمی خیال رکھیں .

چہرے کے بدنما داغ دھبوں اور چھایؤں سے پاک رکھنے کےلئے ایلوویرا جیل کو دن میں 2 دفعہ استعمال کریں ایلوویرا جیل آپکی جلد کو ضروری نمی فراہم کرتا ہے جب کے لیمن جوس جلد کو چمکدار بناتا ہے .

زیتون کے تیل میں چینی ڈال کے بنے جائے والے پیسٹ کو بطور ماسک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے . اک ٹیبل اسپون زیتون کا تیل اور اسی مقدار میں چینی آپس میں ملا کے اچھی طرح مکس کر لیں اور پیسٹ کو چہرے اور گردن کے نمایاں حصوں پر 15 منٹ لگائیں اور پھر نیم گرم پانی سے چہرے کو صاف کر لیں . ہفتے میں اک بار اِس پیسٹ کے استعمال سے داغ دھبے اور چھائیاں بالکل ختم اور چہرہ شفاف پھولوں کی طرح مسکراتا دکھائی دے گا .

یاد رہے سن بلوک علاج نئی . چہرے کی چھائیوں کا قدرتی علاج ہے اور مسئلے سے دور رہنے کی تدبیر ہے .

شبانہ خان کی چہرہ صاف کرنے کی ٹپس آپ کو کیسی لگی بتانہ مت بھولئیے گا..

Domain & Hosting bundle deals!

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.