اگر آپ کے بالوں‌میں خشکی اور سکری ہے تو یہ لازمی پڑھیں

بالوں کی خشکی اور سکڑی سے ہمیشہ کے لیئے جان چھڑائیں

سر میں خشکی اور سکری سے ، بال جھڑنا ، کھجلی ھونا اور بال بےجان ھونا جیسی دشواریاں ہو سکتی ہے . بازار میں ایسے بہت سےخشکی ختم کرنے والے تیل اور شیمپو ملتے ہیں جو بالوں سے خشکی ختم کرنے کا دعوا تو کرتے ہیں مگر جب تک انہیں مسلسل استعمال نا کیا جائے ان کے موثر ہونے یا نا ہونے کا پتا نہیں چل سکتا. بہت سارے تیل اور شیمپو استعمال کرنے پر وقتی طور پر تو ہمیں سکون ملتا ہے کیونکہ بالوں کے مسائل حل ہوتے نظر آتے ہیں مگر تھوڑا عرصہ گزرنے کے بعد صورتحال پھر ویسی ہی ہو جاتی ہے جہاں سے علاج شروع کیا تھا، یہ پروڈکٹس مہنگے بھی ہوتے ہے اور ان کے سائڈ افیکٹ بھی ہو سکتے ہے .خشکی کے مکمل خاتمے کے لیئے ہمارے یہ گھریلو نسخہ جات بہت ہی کارآمد اور آزمودہ بھی ہیں
اِس آرْٹِیکَل میں ہم کچھ گھریلوں ٹوٹکوں کا تذکرہ کریں گیں جو کہ نا صرف آپ کے بالوں‌سے خشکی اور سکری ختم کریں گیں بالکہ بالوں کو گھنا مضبوط اور لمبے بھی کریں گیں.

بالوں میں خشکی ہونے کی وجوہات اور انکا علاج

بالوں میں خشکی کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے کہ سر میں موجود کچھ ایسے خلیئے جو کہ متواتر صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مردہ ہو چکے ہوتے ہیں اسکن میں موجود ڈیڈ کوشیکایو سے ہوتی ہے . آئلی سکن ہونا بھی خشکی کی ایک بڑی وجہ گنا جاتا ہے. اس کے علاوہ زیل میں‌مزید وجوہات اور بالوں‌میں خشکی کا گھریلو ٹوٹکے ہیں

خشکی کی ایک وجہ بالوں کی ٹھیک سے صفائی نہ کرنا.
بالوں کو ضروری نمکیات کا نہ ملنا .
ہارمونز میں اتار چڑھاؤ .
بالوں میں زیادہ پسینہ آنا .
پریشانیوں میں گھرا رہنا .

بالوں كی خشکی کا گھریلو علاج
1 . ڈینڈرف ختم کرنے كے لیے دہی میں بیسن ملا کر سر کے اوپر ہلکے ہاتھوں سے مالش کرے اور آدھے گھنٹے بَعْد دھو لے .
2 . کچے انڈے کو توڑ کر اچھے سے پھینٹ لیں اور اس کو اپنے سکالپ پر مساج کریں اور تقریبا آدھے گھنٹے تک اس کو ایسے ہی سر پر لگا رہنے دیں اس کے بعد نیم گرم پانی سے یا کسی ہربل شیمپو سے سر کو دھو لیں.
3 . پانی اور سرکہ کو برابر مقدار میں آپس میں ملا کر بالوں پر لگانے سے بالوں کی خشکی دور ہوتی ہے .
4 . دو چمچ پانی میں 2 چمچ بیکنگ سوڈا ملا لے اور سر پر لگائیں . 15 منٹ بَعْد سر دھو لیں ، اِس طریقے سے کی خشکی لازمی ختم ہو جائے گی .
5 . نیم كے پتوں کو پیس کر لیپ بنا کر خشک بالوں‌پر لگا لیں‌اور تھوڑی دیر بعد بالوں‌کو دھو لیں .
6 . دو چمچ مونگ کی دال كے پاؤڈر میں 4 چمچ دہی اور 2 چمچ زیتوں کا تیل ملا کر اک پیسٹ بنا لیں . اِس پیسٹ کو بالوں پر 10 سے 15 منٹ تک لگا کر رکھیں اور صاف پانی سے دھو لے .

7 . میتھی كے دانوں کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں اور اگلے دن انہیں پیس کر اک پیسٹ بنا لیں . اِس پیسٹ کو سر کی تہ پر یعنی بالوں کی جڑوں میں لگالیں اور گھنٹے بَعْد دھو لیں . یہ ایک بہت ہی آزمودہ نسخہ ہے اور یہ نا صرف آپ کے بالوں کی خشکی اور سکری ختم کرے گا بلکہ آپ کے بالوں کو ایک نئی ذندگی ملے گی. آپ کے بال لمبے گھنے اور مضبوط ہو جائیں گیں. .

Domain & Hosting bundle deals!

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.