ہونٹوں کی خوبصورتی اور لالی

ہونٹوں کی خوبصورتی اور لالی

جیسا کہ پہلے بھی آپ کو بہت ساری خوبصورتی کو برقرار رکھنے کی ٹپس دی گئی ہیں، انہی کے رسپانس میں ہمارے بہت سارے قارئین نے ہونٹوں کی خوبصورتی اور لالی کو برقرار رکھنے کے طریقے بھی پوچھے ہیں، ویسے تو بہت سارے آرٹیفیشل قسم کے طریقے موجود ہیں جو وقتی طور پر تو آپ کے ہونٹوں کا رنگ لال سرخ کر سکتے ہیں مگر دیرپا نہیں رہتا، ہماری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ آپ کو جو کچھ بھی بتایا جائے وہ مستقل بنیادوں پر اثر کرنے والا طریقہ ہو، زیل میں چند شرطیہ فائدہ مند طریقے ہیں جو اپنانے سے آپ کے ہونٹ اتنے دلکش ہو جائیں گیں کہ آپ کو خود بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا.

ہونٹوں کو نرم رکھنے کے لیے رات کو سوتے وقت ناف میں بادام یا زیتون کا تیل لگائیں .

دیسی موم میں لیمو کا رس ملا کر ہونٹوں پر لگائیں .

پیٹرولیم جیل لگائیں .

روغن بادام اور ہنی ملا کے روزانہ لگائیں .

دودھ کی بالائی میں چند قطرے لیموں کا رس ملا کر لگائیں .

شہد اور زیتون کا تیل مکس کر کے لگائیں .

گلاب کے عرق میں گلیسرین ملا کر دن میں 2 دفعہ لگائیں .

تازہ دودھ کی جاگ کو ہونٹوں پر ملنےسے ہونٹ گلاب کی طرح سرخ ہو جائیں گے .

انگھور یا جراپی فروٹ کا رس پسی ہوئی دَار چینی میں ملا کر لگائیں ہونٹوں کی سیاحی ختم ہو جائے گی .

لپسٹک لگانے سے پہلے ہونٹوں پر روغن بادام یا کولڈ کریم لگائیں پھر ٹیشو کو ہونٹوں میں دبائیں اب ٹیشو سے ہونٹ خشک کریں اور دوبارہ لپ اسٹک لگائیں دیر تک تازہ دم رہے گے .

ہونٹ سرخ کرنے کے لیے گلاب کی پتیوں کو پیس کے دودھ میں میلائیں اور ہونٹوں پر لگائیں .

رات کو سوتے وقت vویسلین لگائیں مسلسل استعمال سے ہونٹ سرخ ہو جائیں گیں .

ہونٹوں کو پھٹنے سے بچانے کے لیے بالائی یا دودھ لگائیں .

ان ٹوٹکوں کا آپ کچھ ہفتوں تک استعمال کرتے رہیں . اِس سے آپ بہتر اور زبردست رزلٹ پائیں گیں . اِس سے آپکی ڈیڈ اسکن اُتَر جائے گی اور آپ پایئں گیں گلابی اور نرم و ملائم ہونٹ.
ہونٹوں کی خوبصورتی اور لالی کو برقرار رکھنے کے طریقے آپ کو کیسے لگے لازمی بتائیں ہمیں کمنٹس کر کے.

Domain & Hosting bundle deals!

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.